English   /   Kannada   /   Nawayathi

جانیے دبی میں عید الفطر کب منائی جائے گے ، فلکیاتی بورڈ نے بتائی یہ تاریخ!

share with us

ابوظہبی: 14/ستمبر/2023(فکروخبر/ذرائع) متحدہ عرب امارات میں ربیع الاوّل کا چاند 16 ستمبر کو نظر آنے کا امکان ہے جب کہ قومی فلکیاتی ادارے نے یکم رمضان المبارک اور عید الفطر کی تاریخوں کی بھی ابھی سے پیشن گوئی کردی۔

عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی فلکیاتی سوسائٹی نے امکان ظاہر کیا ہے کہ ربیع الاوّل کا چاند 16 ستمبر کو نظر آنے کا قوی امکان ہے۔ ماہرین فلکیات نے امارات میں رمضان اور عید کی ممکنہ تاریخوں کا بھی اعلان کردیا۔

اماراتی فلکیاتی بورڈ آف ڈائریکٹر کے چیئرمین ابراہیم الجرون کا کہنا تھا کہ آئندہ برس مارچ کے دوسرے ہفتے میں ماہ رمضان کے آغاز کا امکان ہے اور عید الفطر 10 اپریل کو ہوگی۔

تاہم متحدہ عرب امارات کے فلکیاتی سوسائٹی کا یہ بھی کہنا ہے کہ رمضان اور عید کی تاریخوں حتمی طور ان مہینوں میں چاند نظر آنے کے بعد ہی کی جا سکتی ہے۔

عمومی طور پر ہندوستان اور پاکستان میں چاند عرب ممالک میں نمودار آنے کے اگلے روز نظر آتا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا