English   /   Kannada   /   Nawayathi

کرناٹک :161 تعلقے شدید قحط سالی کے شکار

share with us
karnatak, karnataka news, karnatak ki khabar, qahat sali- qahat zada,

بنگلورو 14 ستمبر (آئی اے این ایس) کرناٹک حکومت نے جمعرات کو ریاست کے 161 تعلقہ کو شدید خشک سالی سے متاثرہ قرار دیا۔ ساتھ ہی اس بات کا بھی اعلان کہ 34 تعلقہ کو درمیانے درجے کی خشک سالی کا سامنا ہے۔

ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 2023 کے مانسون کے دوران ریاست کے 31 اضلاع اور 236 تعلقہ جات میں سے 195 تعلقہ خشک سالی کی صورتحال کا سامنا کر رہے ہیں جن میں 161 تعلقوں کو خشک سالی سے شدید طور پر متاثر سمجھا جاتا ہے اور 34 اگلے 6 ماہ یا اگلے حکم تک فوری طور پر خشک سالی کی زد میں ہیں۔

ریاستی حکومت نے یہ فیصلہ ضلع کمشنروں کی رپورٹ کی بنیاد پر لیا تھا جو مرکزی حکومت کے خشک سالی کے اعلان کے رہنما خطوط کے مطابق کیا گیا تھا۔

اگست میں بارش کی کمی 70 فیصد تک پہنچ گئی جو کہ گزشتہ 125 سالوں میں سب سے کم ہے۔

اس سے پہلے، کرناٹک اسٹیٹ نیچرل ڈیزاسٹر مینجمنٹ کمیٹی (KSNDMC) کی رپورٹ کے مطابق یکم جون 2023 سے 19 اگست 2023 کے درمیان ریاست میں 487 ملی میٹر بارش ہوئی تھی۔ جب معیار کے مطابق جانچ کی گئی تو 113 تعلقہ میں خشک سالی کی صورتحال پائی گئی۔ بعد میں افسران نے 113 تعلقہ کے 1,519 گاؤں کا فصلوں کے نقصان کا جائزہ لیا۔

کرناٹک کے وزیر برائے محصول کرشنا بائرے گوڑا نے بدھ کو کہا کہ ریاست کے 227 میں سے 195 تعلقہ قحط جیسی صورتحال کا سامنا کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا، "ملناڈ (پہاڑی) کے علاقے میں 40 فیصد سے زیادہ بارش کی کمی ہے۔ کاویری کیچمنٹ کے علاقے میں بارش کی کمی ہے اور ریاست کے اندرونی علاقوں میں بھی ایسی ہی صورتحال ہے۔

15 دن کے بعد 40 تعلقہ جات میں فصل کا سروے کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر وہ خشک سالی کے شکار علاقوں کے زمرے میں آتے ہیں تو وہ بھی فہرست میں شامل ہوں گے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا