English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل واطراف کی پانچ شخصیات کو دبئی میں گلف کرناٹک رتن ایوارڈ سے کیا گیا سرفراز

share with us
bhatkal, bhatkal news, bhatkal ki khabar, news of bhatkal, bhatkal shakhsiyyat, celebrities fo Bhatkal, ca khaleel, khaleelur rahman ca, bhatkal ca khaleel, sm syed khaleelur rahman, manegar, manegar meera, meera manegar, touheed school shirur, shirur, shiroor, shiroor manegar meera, meera manegar shirur, udupi, kundapur, mangalore, bangalore, karnataka, karnataka news, karnataka gulf news, karnataka utswa, gulf ratan award, gulf ratan, Mnaki, mankir abu muhammed mukhtesar, mukhtesar abu muhammed, honnavar, abdul qadir basha ruknuddeen, bhatkal abdul qadir basha ruknuddeen, mohtisham, mohtisham builders, abdul gani mohtisham, abdul bari mohtisham, mohtisham abdul bari, bhatkal abdul bari, jamia islamia bhatkal, bhatkal tanzeem , anjuman, bhatkal anjuman, anjuman bhatkal,

بھٹکل12؍ ستمبر2023(فکروخبرنیوز) متحدہ عرب امارات میں مقیم کرناٹک سے تعلق رکھنے والی مشہور شخصیات کے درمیان گلف کرناٹک رتن ایوارڈ تقسیم کا پروگرام دبئی کے مشہور گرینڈ حیات ہوٹل میں بروز اتوار کی رات منعقد کیا گیا۔

اس مرتبہ ایوارڈ کے لیے  تجارتی ، معاشرتی اور سماجی خدمات میں اپنی گرانقدر خدمات انجام دینے والی شخصیات کو منتخب کیا گیا تھا جن میں بھٹکل سے تین ، منکی سے ایک اور شیرورسے ایک شامل ہیں۔

بھٹکل واطراف کی جن پانچ شخصیات کو اس ایوارڈ سے نوازا گیا ان میں تجارتی میدان میں شیرور سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیت جناب میراں منیگار صاحب اوربھٹکل کی مشہوراور معروف شخصیت جناب سید خلیل الرحمن صاحب عرف سی اے خلیل شامل ہیں۔ سماجی خدمات میں مشہور شخصیت جناب محتشم عبدالباری صاحب ، معروف شخصیت جناب عبدالقادر باشا رکن الدین صاحب اورمنکی کی مشہور شخصیت جناب ابومحمد مختصر شامل ہیں۔

اس پروگرام میں شیخ جمعہ المکتوم کے ساتھ ساتھ کرناٹک کے وزراء میں ایچ سی مہادیوپا اور کے وینکٹیش نے شرکت کی۔

فکروخبر بھٹکل ان پانچوں شخصیات کی خدمت میں دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہے اور دعا کرتا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں صحت و عافیت کے ساتھ  عمردراز عطا فرمائے اور ان کی ان کی خدمات قبول فرمائے اور مزید انہیں قوم وطن کی خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

یاد رہے کہ یہ ایوارڈ تجارتی اور کیمونیٹی سرویس میں بہترین خدمات انجام دینے والی شخصیات کوپہلی مرتبہ دیا گیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا