English   /   Kannada   /   Nawayathi

جامعہ ضیاء العلوم کنڈلور میں مسابقہ تدویر قرآن کا انعقاد

share with us

کنڈلور08 ستمبر 2023(فکرو خبر نیوز/موصولہ رپورٹ) قران کریم کو حدر ، تدویر ، ترتیل تین طریقوں سے عام طور پر تلاوت کیا جاتا ہے ان میں تدویر کے ساتھ ائمہ مساجد فرض نمازوں میں تلاوت کا اہتمام کرتے ہیں ترتیل کی طرح تدویر کے ساتھ تلاوت قران کی مشق ناگزیر ہے۔ لہذا جامعہ ضیاء العلوم کنڈلور اپنے طلباء کو اس میدان میں بھی ماہر بنانے اور ان کے دلوں میں قران کریم کو بہتر اور احسن طریقے سے پڑھنے کا شوق پیدا کرنے کے لیے حتی المقدور کوشاں ہے۔ جس کے لیے شعبہ تجوید و قرات کا نظم بھی کیا گیا ہے ہمارے طلباء کو اس میدان میں محنت کر کے اگے بڑھنے اور ائمہ حرم  کے قران  کو سن کر حُسن صوت اور حسن ادائیگی کی صفات پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار ناظم جامعہ مولانا عبید اللہ ابوبکر ندوی صاحب نے تدویر مسابقہ قران کے موقع پر کیا۔ واضح رہے کہ یہ مسابقہ جامعہ کے منتخب 24 طلبہ کے مابین تھا جس کے حکم کے فرائض جامعہ کے اساتذہ مولانا الیاس صاحب ندوی اور مفتی فیاض احمد برمارے صاحب نے انجام دی اس مسابقے میں زید پرکار، عمیر باغبان اور سیف پردیسی نے بالترتیب اول دوم سوم نمبرات سے کامیابی حاصل کی جنہیں خصوصی اور تمام مساہمین طلبہ کو تشجیعی انعامات سے نوازا گیا۔ اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں عالیہ رابعہ کے طلباء نے بھی اہم کردار ادا کیا-

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا