English   /   Kannada   /   Nawayathi

نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار کی کوششیں لارہی ہیں رنگ : بیندور کے سابق ایم ایل اے اور بی جے پی رہنما عنقریب کانگریس میں ہوں گے شامل

share with us

کنداپور 7 ستمبر2023 (فکروخبرنیوز) بیندور سے بی جے پی کے سابق ایم ایل اے بی ایم سوکمار شیٹی کے کانگریس میں شامل ہونے پورے امکانات نظر آرہے ہیں لیکن شمولیت کی تاریخ کی تصدیق ہونا باقی ہے۔ اس سے صاف ظاہر ہورہا ہے کہ نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار بی جے پی کے مختلف ایم ایل ایز سے رابطہ میں ہیں اور انہیں کانگریس میں شامل ہونے کی دعوت دے رہے ہیں۔

سوکمار شیٹی حال ہی میں منعقدہ اسمبلی انتخابات کے دوران ان کے ساتھ جو سلوک کیا گیا اس پر پارٹی سے مبینہ طور پر ناخوش تھے۔ وہ پارٹی سرگرمیوں سے دور تھے لیکن انتخابات کے دوران انہوں نے بالواسطہ طور پر کانگریس امیدوار کی حمایت کی تھی۔

اب نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے خود اپنے فیس بک پیج پر تصدیق کی ہے کہ سوکمار شیٹی کانگریس پارٹی میں شامل ہونے کے لیے تیار ہیں۔ ڈی کے شیوکمار کی سابق ایم ایل اے کے گوپال پوجاری اور سوکمار شیٹی کے ساتھ ایک تصویر وائرل ہوئی ہے۔

اس پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے سابق ایم ایل اے بی ایم سوکمار شیٹی نے کہا کہ انہوں نے کانگریس میں شامل ہونے پر بات چیت کا پہلا دور مکمل کر لیا ہے اور شمولیت کی تاریخ کا فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا