English   /   Kannada   /   Nawayathi

کشتیوں کی مدد سے پیچھے دھکیلا جانے والا یہ جزیرہ!

share with us

 

میڈیسن:09/ستمبر/2023(فکروخبر/ذرائع) امریکی ریاست وسکونسن کی جھیل شپیوا ایک بڑے تیرتے جزیرے کی آماجگاہ ہے جو حرکت کرنے کے قابل ہے اور اسے دور رکھنے کیلئے مقامی کشتیوں کو استعمال کرنا پڑتا ہے۔

شپیوا (Chippewa) جھیل 1923 میں ایک بڑے دلدل میں سیلاب سے پیدا ہوئی تھی۔ اس کے فوراً بعد اس مقام پر مردہ پیڑوں سے زرخیز مٹی کی طرح ایک وافر مقدار میں مادہ پیدا ہوا۔

جیسے جیسے سال گزرتے گئے، گھاس سے لے کر پودے پھر درخت اگنے لگے اور ان کی جڑیں گہری ہوتی چلی گئیں اور ایک جزیرے کی شکل اختیار کرلی۔ ان میں سے سب سے بڑا جزیرہ چالیس ایکڑ پر مبنی ہے جو جھیل کے مغرب کی طرف واقع ہے اور درختوں پر مشتمل ہے۔ یہ رفتا رفتا ہواؤں کے زور سے شہری آبادی کے ساحل کی طرف آجاتا ہے جسے واپس پیچھے دھکیلنے کیلئے تقریباً ہر سال درجنوں مقامی کشتیاں اپنا زور لگاتی ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا