English   /   Kannada   /   Nawayathi

والدین کو’پرورش ٹپس‘ دینے والی امریکی یوٹیوبر اپنے بچوں سے سفاکیت پر گرفتار

share with us

واشنگٹن: 03؍ ستمبر 2023 :یوٹیوب پر والدین کو بچوں کی پرورش اور نگہداشت کے بارے میں مشورے دینے والی امریکی ماں کو بچوں کے ساتھ بدسلوکی پر حراست میں لے لیا گیا۔

خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا میں یوٹیوبر 41 سالہ روبی فرینک اور ان کے کاروباری ساتھی کو گرفتار کرلیا گیا۔ روبی فرینک کافی برسوں سے یوٹیوب پر ایک چینل چلا رہی تھیں۔

اس چینل پر روبی فرینک کے 2.5 ملین سبسکرائبر تھے جہاں وہ والدین کو بچوں کی پرورش، نگہداشت، خوراک اور ان کی حفاظت کے حوالے سے ٹپس دیتی تھیں۔ وہ والدین میں کافی مقبول تھیں۔

تاہم ان کا 12 سالہ بیٹا شدید بھوک کی حالت میں اپنے گھر کی کھڑکی سے کود کر پڑوسیوں کے گھر پہنچا اور کھانے کو مانگا۔ بچے کی کلائیوں پر ٹیپ تھا اور اس پر نیل پڑ گیا تھا۔

یوٹیوبر ماں نے مبینہ طور پر اپنے بیٹے کو باندھ کر رکھا ہوا تھا تاہم وہ کسی طرح گھر سے نکلنے میں کامیاب ہوگیا۔ جب پڑوسیوں نے اسے کھانا دیا تو وہ ایسے کھانے لگا کہ جیسے کافی روز سے بھوکا ہو۔

بچہ خوراک کی کمی کا شکار بھی دکھائی دے رہا تھا۔ جس پر پڑوسی نے پولیس کو فون کرکے ساری صورت حال بتادی۔ پولیس نے خاتون یوٹیوبر کے گھر سے ان کی 10 سالہ بیٹی کو بھی برآمد کیا جو خوراک کی شدید کمی کا شکار تھی۔

پولیس نے یوٹیوبر کی بیٹے اور بیٹی کو اسپتال منتقل کردیا اور گھر سے یوٹیوبر کے مزید دو بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن سروسز منتقل کردیا جن کی حالت قدرے بہتر ہے۔ جس پر پولیس نے روبی فرینک کو گرفتار کرلیا۔

پولیس نے عدالت سے روبی فرینک کو ضمانت نہ دینے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ روبی فرینک کی دو روز قبل اپ لوڈ کی گئی ویڈیو میں ان کے بچوں کو دیکھا جا سکتا ہے جو گھر کی ہے یعنی وہ گھر پر موجود تھی لیکن بچوں کی دیکھ بھال نہیں کی اور غفلت برتی۔

دونوں خواتین نے پولیس کو بیان دینے کے بجائے وکیل تک رسائی کی درخواست کی۔

روبی فرینک کے شوہر کیون فرانکے نے بچوں کی کسٹڈی حاصل کرنے کے لیے وکیل کو مقرر کردیا اور اہلیہ کی گرفتاری پر کوئی بیان دینے سے گریز کیا۔

 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا