English   /   Kannada   /   Nawayathi

روس نے فضائی حدود میں ہی مارگرائے یوکرینی ڈرون

share with us

ماسکو02؍ ستمبر2023 : روسی حکام نے کہا ہے کہ گزشتہ رات یوکرین کی جانب سے سرحدی علاقوں کیے جانے والے ڈرون حملوں کو افواج ناکام کردیا۔

اس حوالے سے روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات کیف آرمی نے ڈرون طیارے سے روسی علاقے پر حملہ کرنے کی کوشش کی جسے ناکام بنا دیا گیا ہے۔

روسی وزارت دفاع نے اطلاع دی ہے کہ یوکرین کی بیلگورود کے علاقے اور کریمین پل پر بحری ڈرون سے حملہ کرنے کی کوششوں کا سد باب کر لیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈرون کو بلگرود کی فضائی حدود میں مار گرایا گیا۔

وزارت کی جانب سے دیے گئے دوسرے بیان میں کہا گیا کہ یوکرین کی جانب سے بحری ڈرون کے ذریعے کریمین پل پر حملے کی کوشش کو روکا گیا، یوکرین کے ڈرون کو بحیرہ اسود کے پانیوں میں بروقت پتہ لگا کر تباہ کردیا گیا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ دوسری آئی ڈی اے جس نے کریمیا پر حملہ کرنے کی کوشش کی تھی، بحیرہ اسود میں تباہ کردی گئی، بتایا گیا ہے کہ بغیر عملے کی یہ کشتی یوکرین کی تھی، جسے کیف نے دہشت گردانہ حملہ کرنے کے لیے بھیجا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا