English   /   Kannada   /   Nawayathi

انجمن پی یو کالج فار ویمنس کی شاندارکارکردگی

share with us

نفیسہ نشوا بنت محمد جعفر صدیق عسکری نے کامرس میں 95.33فیصد نمبرات حاصل کیے اورآرٹس میں نافلہ محمد ناظم رکن الدین نے 90.16فیصد نمبرات حاصل کرکے تیسری نمبر پر رہی ۔ سب سے زیادہ نمبرات سماحہ سید ناصر برماور نے حاصل کیے ۔ انہوں نے ریاضی میں100 اور کیمسٹری میں 100اور فیزکس میں 99نمبرات حاصل کیے ہیں ۔ کل ملا کر آرٹس ، سائنس اور کامرس کا نتیجہ کچھ اس طرح رہا ۔ 
آرٹس میں کل90طالبات نے امتحان دیا اور اس میں 77نے کامیابی حاصل کی ۔ نتیجہ 86فیصد رہا ۔ 
کامرس میں 83طالبات نے امتحان دیا اور اس میں 80طالبات نے کامیابی حاصل کی ۔ نتیجہ 98فیصد رہا ۔
سائنس میں کل 50طالبات نے امتحان دیا اور اس میں 46نے کامیابی حاصل کی ۔ نتیجہ 92فیصد رہا ۔
کل ملا کر پی یو سی سیکنڈ میں 223طالبات نے امتحان دیا تھا جس میں 203طالبات کامیاب ہوئیں اور مجوعی طور پر نتیجہ 91فیصد رہا ۔
انجمن کے ذمہ داران اور اساتذہ نے ان طالبات کو مبارکبادی پیش کی ہے ۔ اس موقع پر ادارہ فکروخبر بھی اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہے اور دعا کرتا ہے کہ زندگی کے ہر موڑ پر ان کو کامیابی حاصل ہو ۔ آمین ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا