English   /   Kannada   /   Nawayathi

پانچ ہزار روپیوں کا مطالبہ کرنا مہنگا پڑا

share with us

سرویس منی تقریباً گیارہ لاکھ سولہ ہزارروپئے تھی ۔ سدانند موگاویرا نے آئرین ڈیسوزا سے سرویس منی کا انتظام کرانے کے لیے پانچ ہزار روپیوں کا مطالبہ کیا ۔ آئرین ڈیسوزا کو یہ بات ناگوار گذری ۔ اس نے اس مطالبہ کی ہوئی بات اپنے موبائیل پرریکارڈ کرلی اور اڈپی لوک آیوکتہ دفتر میں اس بات کی اطلاع کر دی ۔منصوبے کے مطابق لوک آیوکتہ پولیس نے سدانند موگاویرا کے دفتر پراچانک چھاپہ مارا اور سنیچر کو اس کو گرفتار کرلیا ہے۔


خاتون نے ندی میں کود کر خود کشی کرلی 

کنداپور 04؍ مئی (فکروخبرنیوز) جمعہ کے دن اپنے گھر سے لاپتہ ہونے والی خاتون کی لاش ایک ندی سے برآمد ہوئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق خاتون کی شناخت ناگراج کی بیوی پریما کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جس کی لاش سنیچر کی صبح سنسل کٹے ندی سے برآمد ہوئی ہے ۔ پریما کے پلنگ کے پاس ایک ڈیتھ نوٹ ملا ہے جس میں اس نے اپنی خود کشی کی ذمہ دار خود کو ٹہراتے ہوئے لکھا ہے کہ اس کی کڈنی خراب ہوچکی ہے اور درد سے پریشان ہوکر وہ یہ قدم اُٹھارہی ہے اس میں کسی کا قصور نہیں ۔ پریما کو دو اولاد ہیں جو دونوں بنگلور کے ایک کالج میں میڈیکل تعلیم حاصل کررہے ہیں۔ کنداپو رپولیس نے معاملہ درج کرتے ہوئے تحقیقات شروع کردی ہیں ۔

river jump

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا