English   /   Kannada   /   Nawayathi

عمر رسیدہ جوڑے کی لاشیں مشکوک حالت میں دریافت

share with us

ہری راج کے چہرے پر خون کے دھبے تھے اور قتل میں استعمال کی گئی تلوار قریب کے ایک جھوپڑے سے برآمد ہوئی ہے ۔ واقعہ کی نوعیت سے پتہ چل رہا ہے کہ ہری راج نے اپنی بیوی سولوچنا کا قتل کیا جبکہ عوام اس معاملہ کو لے کر شک کا اظہار کررہے ہیں کہ آیا یہ قتل ہے یا پھر خودکشی ؟؟
اس جوڑے کا تعلق ایک امیر گھرانے سے ہے ۔ ان کے تین بچے ہیں جن میں ایک امریکہ میں رہتا ہے ، ایک ہبلی میں ڈاکٹر ہے جبکہ ایک لڑکا الیکٹرانک کا تاجر ہے ۔ بتایا جارہا ہے کہ جمعرات کی رات ہری راج بھٹ نے اپنے دوسرے لڑکے سوریا کانت کو اس بات کی اطلاع دی تھی کہ وہ اپنی زندگی ختم کررہا ہے ۔ سوریا کانت نے خبر ملتے ہی اپنے بھائی چندرکانت کو اطلاع کی جس نے فوراً گھر پر فون کیا ۔ جب گھر پر فون نہیں اٹھایا گیاتو گھر کے نوکر کو گھر کا حال دیکھنے کو کہا گیا ۔صبح آنے کے بعد پتہ چلا کہ دونوں کی لاشیں پڑی ہوئی ہیں ۔ آخری رسومات کے لیے پہلے بیٹے کا انتظار ہے جو امریکہ سے آنے والا ہے ۔ سینئر پولیس افسر ایس پی شنراپّا، ڈی وائی ایس پی مینڈونکا اور دیگر پولیس افسران نے جائے واردات کا معائنہ کیا ہے ۔ 


تین سالہ بچی کی لاش نالہ سے برآمد 

منگلور 03؍ مئی (فکروخبرنیوز) تین سالہ بچی کی لاش شہر کے پمپ ویل علاقے کے ایک نالہ سے آج صبح برآمد ہوئی ہے ۔ اطلاعات کے مطابق بچی کی شناخت سری ندھی (3) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جو کل شام سے لاپتہ تھی ۔ بتایا جارہا کہ سری ندھی گھر کے بغل میں کھیل رہی تھی جس کے قریب ہی ایک زیر تعمیر نالہ تھا ۔ کل شام کھیل کے دوران بچی اچانک غائب ہوگئی جس کے بعد سے اس کی تلاش جاری تھی اور دیر رات گئے لاپتہ ہونے کی شکایت شہر کے مضافاتی پولیس تھانہ میں درج کرائی گئی تھی ۔ بچی کی لاش آج صبح اسی جگہ کے ایک نالہ سے سے برآمد ہوئی جہاں وہ کل شام کھیل رہی تھی ۔ منگلور مضافاتی پولیس کے علاوہ کارپوریٹر آشا ڈی سلوااور رکنِ اسمبلی جے آر لوبوموقع واردات پر پہنچے اور متعلقین کو تسلی دی ۔ لاش پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دی گئی اور پولیس معاملہ کی تحقیقات کررہی ہے ۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا