English   /   Kannada   /   Nawayathi

مکتب جامعہ نوائط کالونی کے طلباء نے ناظرین کو حیرت میں ڈال دیا

share with us

کسی نے خوبصورت آواز میں نعت اور نظم پیش کی تو بعض طلباء نے معاشرہ میں پھیلی غلط رسم ورواج کو اکھاڑ پھینکنے کے لیے مکالمہ پیش کیا ،تمثیلی مشاعرہ سے جہاں معصوم چہروں میں بڑے بڑے شعراء نظر آئے تو وہیں تقاریر میں دلہا سے عزت کئے جانے کی نصیحت بھی کرتے ہوئے بھی نہیں چوکے ، بالغرض معصوم بچوں کی نظامت میں انہیں کے ساتھی لبیک کہتے ہوئے دلچسپ پروگرام پیش کرکے یہ ثابت کیا کہ اساتذہ کی تربیت اور رہنمائی جب اخلاص سے پر ہوتی ہے تو پھر اسی طرح کے ہیرے مدارس سے فارغ ہوتے ہیں اور پھر پیاسی دنیا کو سیراب کرتے ہیں ۔ اس موقع پر علم ودولت پر مناقشہ ، کھانے پینے کے آداب ، نماز میں ستر پوشی پر زور ، بچوں کے ناموں کے انتخاب ، دعاؤوں کی اہمیت ، شادی کے رواج اور دلہا کی عزت وغیرہ عناوین پر بہترین مکالمے پیش کیے گئے ۔ سب سے دلچسپ بات یہ رہی کہ مکتب کے تقریباً تمام طلباء نے اس میں حصہ لیتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ۔ جلسہ کی آخر میں مہتمم جامعہ مولانا عبدالباری ندوی نے بچوں کی تربیت کے سلسلہ میں نہایت مفید باتیں پیش کیں ۔ قریب دو بجے یہ پروگرام اپنے اختتام کو پہنچا۔

2maktab nawayath colony0-30-april-2014

1maktab nawayath colony0-30-april-2014

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا