English   /   Kannada   /   Nawayathi

بے قصور کبیرقتل معاملہ: سی بی آئی کے ذریعے تحقیقات کروائی جائے

share with us

اس موقع پر تنظیم کے نائب صدر دوم جناب عنایت اللہ شاہ بندری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اے این ایف کے ذریعہ قتل کیے گئے کبیر کا معاملہ پر جتنا بھی دکھ کا اظہار کیا جائے کم ہے ۔ انہوں نے کہا جس نے بھی غلطی کی ہے اس کو تو سزا ضرور ملنی چاہیے لیکن اس کے پیچھے جو لوگ اور ذہنیت کام کررہی ہے اس کا پردہ فاش کیا جائے اور سی بی آئی کے ذریعہ تحقیقات کرکے مقتول کے ورثاء کو انصاف دلایا جائے۔ یادداشت میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کئی بار پولیس کے ذریعہ ناحق نوجوانوں کو قتل کیا جاتا ہے او راس کو انکاؤنٹر یا نکسل کا نام دے کر اس معاملہ پر پردہ ڈال کر مبینہ طور پر معاملہ کو دباد یا جاتا ہے جس کی وجہ سے خاطی اور ظالم سزا سے بچ نکلتا ہے۔ اسی لیے تنظیم اس بات کا مطالبہ کرتی ہے کہ کبیر کے قتل معاملہ کے حقائق کو سامنے لاتے ہوئے سی بی آئی کے ذریعہ تحقیقات کروائی جائیں۔ اس موقع پر تنظیم کے تمام اراکین و ذمہد اران اور عوام موجود تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا