English   /   Kannada   /   Nawayathi

گاہکوں کے روپ میں جیولری شاپ میں داخل ہوگئے لٹیرے

share with us

ابتدامیں دونوں گاہک نما لٹیرے سلور زیورات کے بارے میں معلومات حاصل کی،اس دوران ان میں سے ایک شخص پانچ سو کا نوٹ نکال کر چینج (چھٹّے)دریافت کیابعد میں پانچ میٹل انگوٹھیوں کی قیمت کے سلسلہ میں دریافت کرنے لگا، دکان میں موجود خاتون نے اپنے شوہر سے انگوٹھی کی قیمت دریافت کرنے کے لیے فون گھمانے لگی،تو دریں اثنا ایک چور نے ادھ کھلے ڈرائیر سے (سونے کا ہار) لچھا نکال لیا۔اس کے بعد عام طورپر جس طرح گاہک نا پسند ہونے کا بہانا بنا کر واپس نکل جاتے ہیں ایسے ہی یہ لوگ بھی نکل لئے۔ یہ واردات اس وقت منظر عام پر آئی جب مسروقہ منگل سوتر کی مالکن واپس اپنا ہار لینے جیولری شاپ میں آئی۔ مالک دکان نے فوری شبہ کرتے ہوئے سی سی ٹی وی کیمرہ کے فوٹیج دیکھنے لگا تو ساری واردات سامنے آگئی۔ پولس کو اطلاع کئے جانے کے بعد پولس مذکورہ لٹیروں کے لئے جال بچھا دیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا