English   /   Kannada   /   Nawayathi

پنچایت اراکین و عہدیداران کو بھٹکل رکن اسمبلی کی ڈانٹ

share with us

وہ پنچایت کے عہدیداروں کے ساتھ تعلق پنچایت کے سبھا بھون میں آج صبح منعقدہ میٹنگ میں بات کررہے تھے ۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ حکومت نے اس سلسلہ میں کوئی کمی نہیں چھوڑی ہے اب ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم گھر گھر پانی پہنچانے کے لیے جدوجہد کریں ۔ مزید کہا کہ جہاں پر پانی کی قلت کی وجہ سے عوام کو دشواریوں کا سامنا ہے وہاں جلد از جلد ٹینکر سے پانی پہنچایا جائے او رجہاں پائپ لائن خستہ حال ہوکر ناقابل اا ستعمال ہوگئے ہوئے اس لائن کو جوڑتے ہوئے پانی کا مسئلہ جلد سے جلد حل کیا جائے ۔ انہوں نے اراکین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ اگر اس سلسلہ میں کوئی کوتاہی کی گئی یا پھر مسائل کو حل کرنے میںآنا کانی کی گئی تو ان کے خلاف سخت نوٹس لی جائے گی ۔ واضح رہے کہ ایم ایل اے اس سے پہلے بھی پانی کے سلسلہ میں کئی بار مذکورہ عہدیداروں کوہدایات دے چکے ہیں ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا