English   /   Kannada   /   Nawayathi

برازیل : سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 65 ہوگئی

share with us

بیونس آئرس : 28/فروری/2023فکروخبر/ذرائع) برازیل کی ریاست ساؤ پالو میں شدید بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے کم از کم 65افراد ہلاک جبکہ 760 افراد بےگھر ہوگئے ہیں۔

برازیلین میڈیا کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز مرنے والوں کی تعداد 54 بتائی گئی تھی۔ ساؤ سبسٹیاؤ کی میونسپلٹی نے 53 اموات ریکارڈ کیں۔

برازیل کے ذرائع ابلاغ نے ہفتہ کے روز اطلاع دی کہ مرنے والوں کی تعداد 59 تک پہنچ گئی ہے۔ سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن سات دنوں سے جاری ہے جس میں 150 سے زائد ماہرین شامل ہیں۔

ساؤ پالو کے حکام کے مطابق گزشتہ ہفتے کے آخر میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ نے علاقے میں 760سے زائد افراد کو بے گھر کردیا ہےاور مرنے والوں کی تعداد 65 تک جا پہنچی ہے۔

متاثرہ علاقوں سے 1730 کو نکال لیا گیا۔ ساؤ پالو کے گورنر ٹارسیسیو گومز ڈی فریٹاس نے متعدد بلدیات میں ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا ہے۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے پیر کو ساؤ پالو میں سیلاب پر برازیل کے صدر لوئیز اناسیو لولا دا سلوا سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا