English   /   Kannada   /   Nawayathi

الجنۃ العربیہ کے میدان میں حکمت کے چشمے پھوٹتے ہیں : مولانا محمد الیاس ندوی

share with us

وہ آج دوپہر جامعہ اسلامیہ جامعہ آباد میں منعقدہ امسال کے اللجنۃ العربیہ کے سالانہ جلسہ سے خطاب کررہے تھے ۔ مولانا نے حکمت کی حقیقی تصویر طلباء کے سامنے رکھتے ہوئے کہا کہ کونسی بات کس وقت کس طرح کہنی چاہیے اسی کو حکمت کہتے ہیں اور چیزیں اسی طرح کے اجلاسوں میں سیکھی جاتی ہے ۔ مولانا موصوف نے اس موقع پر حضرت مولانا علی میاں رحمۃ اللہ علیہ کی مثال پیش کرتے ہوئے کہا کہ اندرا گاندھی کے زمانے میں جب ہندوستان میں ایمرجنسی نافذ ہوئی تو تمام طبقوں کے لوگوں نے اپنی باتوں کا اظہار کیا تھا لیکن جس انداز سے مولانا رحمۃ اللہ نے کہا تھا دیکھا جائے تو وہ بات سب سے زیادہ سخت تھی لیکن مولانا کے کہنے کا اسلوب ہی الگ تھا ۔ مولانا نے فرمایا تھا کہ آج مسلمان انگریزوں کے دور کو یاد کرکے کہہ رہے ہیں کہ وہ دور اچھا تھا ۔ اس جملہ کا اندرا گاندھی پر بہت زیادہ اثر ہوا ۔ صدر لجنہ ومہتمم جامعہ مولانا عبدالباری ندوی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے طلباء میں مختلف صلاحیتیں موجود ہیں، اس کا اظہار نہیں ہوپاتا لیکن جب مواقع سامنے آتے ہیں تو ہمارے طلباء اس طریقے سے اپنی صلاحیتوں کا اظہار کرتے ہیں کہ حیرت ہوجاتی ہے ۔ انہوں نے امسال اللجنہ کی مختلف ذمہ داریوں کو انجام دینے والے طلباء کو خصوصی مبارکباد بھی پیش کی ۔ ماسٹر سیف اللہ صاحب نے کہا کہ ان طلباء کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ انہوں نے اپنے مشرف کو امیر تسلیم کرتے ہوئے ان کی باتو ں کو مانا جس کی وجہ سے یہ طلباء آگے بڑھ گئے اور ہر میدان میں نمایاں کارگردگی دکھائی ۔ مشرف لجنہ مولانا محمد افضل ندوی نے انعامات کا اعلان کرتے ہوئے تمام طلباء کو مبارکباد ی پیش کی۔ نائب مشرف لجنہ مولانا عبدالعلیم خطیب ندوی نے کہا کہ امسال کے مشرف نے بہت بہتر طریقے سے خدمت انجام دی ہے ۔ ان کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ جب کوئی کام آجاتا ہے تو اس کو وہ اوڑھنا بچھونا بنالیتے او رجب تک وہ کام ختم نہیں ہوتا اس وقت تک وہ چین سے نہیں بیٹھتے ۔ملحوظ رہے کہ اس اجلاس میں امسال بہترین کارگردگی دکھانے والے طلبا ء کو خصوصی انعامات سے نوازا گیا ۔ جداریہ پرچے میں انعام کا حقدار ششم عربی (ب)ٹہرا یا گیا جب کہ ہشتم عربی کے طلباء کامختلف پروگراموں کے انعقاد کے موقع پر تعاون کرنے کی وجہ سے درجہ ہفتم عربی کو بھی خصوصی انعام سے نوازا گیا ۔ اللجنۃ العربیہ کے سکریٹری متعلم شہزاد شاہ بندری نے سالانہ رپورٹ پیش کی، مولانا عبدالباری ندویؔ کے دعائیہ کلمات پر اجلاس اختتام کو پہنچا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا