English   /   Kannada   /   Nawayathi

مقتول کبیر کا ڈرائیور پرمود نے بدلا بیان: معاملہ میں نیا موڑ

share with us

پرمود پجاری نے کچھ منتخب میڈیااحباب کے سامنے سرتکل کے غیر متعینہ جگہ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اس کو دھمکیاں مل رہی ہیں اور اس کو پولیس تحفظ کی ضرورت ہے۔ پرمود نے کہا کہ وہ کبیر اور جوکٹے کے بدرالدین کے ساتھ جانوروں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جانے کا کام کیا کرتا تھا، شادی کے بعد تقریباً ڈھائی سال پہلے اس نے یہ کام روک دیا تھا۔ تازہ واقعہ کے منظر عام پر آنے سے پہلے رفیق نے اس کو بذریعہ فون بتایا کہ وہ زائلو کار ایک دن کے لیے چلائے۔ رفیق کے اصرار پر وہ ہسور کے لیے نکل گیا۔ جب ہم وہاں پہنچے تو ایک پک اپ گاڑی کو بیس جانورں سے لدا ہوا پایا۔ اس نے یہ بھی بتایا کہ ایک زائلو کار ہمیشہ پک اپ کے سامنے رہتی ہے تاکہ ان کے سامنے پیش آنے والی صورتحال سے ان کو آگاہی دے لیکن اس مرتبہ کبیر نے اس کو پک اپ گاڑی چلانے پر آمادہ کرنا چاہالیکن پرمود نے انکار کیا۔ کسی طرح کبیر نے اس کو راضی کرلیا۔ پرمود نے یہ بھی کہا کہ وہ اس بات پر راضی ہوگیا کہ چیک پوسٹ پار کرنے کے بعد گاڑی چلائے گا۔ مزید کہا کہ وہ ہر چیک پوسٹ پر پولیس کو ڈھائی ہزار روپئے بطورِ رشورت دیا کرتے تھے۔ جب گاڑی شینگیری چیک پوسٹ پر پہنچی تو اس وقت وہاں پولیس کے بجائے اے این ایف کے جوان تعیینات تھے۔ اے این ایف نے جب ان کو باہر نکلنے کو کہا کہ تو رفیق موقع سے فرار ہوگیا اوردوسرے ساتھیوں کے ساتھ وہ (پرمود) بھی فرار ہوا۔ کبیر جو پیچھے سوار تھاوہ ڈر کی وجہ سے چیخنا چلانا شروع کیا اور گاڑی سے اترگیا۔ خوف کی وجہ سے اس نے اے این ایف کے نوجوانوں پر پتھراؤ شروع کیا اور اے این ایف کے نوجوانوں نے اس کو نکسل سمجھ کر اس پر گولی چلادی۔ پہلی گولی کبیر کو لگی جبکہ دوسری گولی کا نشانہ وہ(پرمود) تھا لیکن قریب ہی وہاں موجود لاری کی وجہ سے وہ(پرمود) بچ گیا۔ پرمود نے کہا کہ جب ایم ایل اے محی الدین باوا نے اسے طلب کیا تواس وقت کہا تھا کہ ڈر نے کوئی بات نہیں، تم میڈیا کے سامنے سب کچھ بتادو۔ پرمود کہہ رہا ہے کہ ایم ایل اے نے اس دن میڈیا کو بتانے پر زور دیا تھا۔ پرمود کے اس بیان پر کئی شکوک شبہات جنم لے رہے ہیں۔ غیر متعینہ جگہ پر مخصوص لوگوں کے ساتھ مل کر اپنا بیان کیوں جاری کیا اور کس کی طرف سے اس کو دھمکیاں مل رہی ہیں اورکس نے اس کو زبردستی بیان بدلنے پر مجبور کیا۔ یہ سب تحقیقات کے بعد ہی سامنے آسکے گا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا