English   /   Kannada   /   Nawayathi

گیا میں تین مسلم نوجوانوں کی ماب لنچنگ ، ایک کی موت

share with us

گیا:23فروری2023(فکروخبر/ذرائع)ریاست بہار کے ضلع گیا کے بیلا تھانہ حلقہ میں واقع پپرا گاؤں میں تین نوجوان ہجومی تشدد کا شکار ہوئے ہیں۔ جس میں ایک محمد گڈو نامی شخص کی موت ہوگئی ہے۔ جب کہ دو اور شخص محمد ساجد اور محمد محمود شدید طور پر زخمی ہیں۔ پولیس نے علاج کے لیے زخمیوں کو انوگرہ نارائن ہسپتال میں داخل کرایا ہے۔ واردات کے تعلق سے لوگوں کا آپسی تنازع ہے۔ اطلاع کے مطابق بیلاگنج تھانہ حلقہ کوری سرائ ےکے رہنے والے محمد گڈو، محمد ساجد اور محمد محمود کو پاس کے ہی گاؤں میں حملہ ہوا۔ ابھی زیادہ تفصیل سامنے نہیں آئی ہے، تاہم کوری سرائے کے کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ واقعہ رات دو بجے پیش آیا۔

کوری سرائے مسلم اکثریتی گاؤں ہے جب کہ پپرا گاؤں اکثریتی آبادی کا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ تینوں کو پپرا گاؤں کے لوگوں نے فون کرکے رات میں قریب نو بجے بلایا تھا اور یہ کسی کے بلانے پر ہی دوسرے گاوں گئے تھے۔ ان کے ساتھ ہجومی تشدد ہوا ہے۔ اس سلسلے میں گاؤں کے لوگوں کا کہنا ہے کہ ایک طبقے کے لوگوں نے شکار کرنے کا الزام لگا کر حملہ کیا ہے۔ حالانکہ اس سلسلے میں مقامی تھانہ انچارج کا کہنا ہے کہ واردات چوری سے جڑی ہوئی ہے۔ یہ لوگ پپرا گاؤں میں چوری کرنے گئے تھے۔ تبھی ان کے ساتھ یہ واقعہ پیش آیا۔

بتایا گیا ہے کہ ابھی اس معاملے میں کسی کی گرفتاری نہیں ہوئی ہے۔ لواحقین کے ذریعے تحریری معاملہ درج نہیں کیا گیا ہے جب کہ اس سلسلے میں ایس ایس پی آشیش کمار بھارتی نے کہاکہ واقعہ کے تعلق سے پولیس کی جانب سے تحقیقات جاری ہے۔ شام تک تفصیل دستیاب کرائی جائے گی اور سبھی پہلوؤں پر جانچ کی جارہی ہے۔ انہوں نے ماب لنچنگ کے واقعہ کی تصدیق کی ہے اور کہاکہ زخمیوں کا علاج جاری ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا