English   /   Kannada   /   Nawayathi

۳۰۰ مسافروں کے ساتھ اڑان بھڑنے والی ائیرانڈیا کی نیوارک دہلی فلائٹ میں تیل کے اخراج کے بعد ہنگامی لینڈنگ

share with us

:22فروری2023(فکروخبر/ذرائع)تقریباً 300 مسافروں کے ساتھ، ایئر انڈیا نیوارک (یو ایس) - دہلی کی پرواز (AI106) میں تکنیکی خرابی پیدا ہوگئی اور اسے سویڈن کے اسٹاک ہوم میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔ سبھی مسافر محفوظ ہیں۔ جیسے ہی طیارے نے ہنگامی لینڈنگ کی، ہوائی اڈے پر احتیاطی طور پرمتعدد فائر انجن تعینات تھے۔

ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (ڈی جی سی اے) کے ایک سینئر اہلکار کے مطابق، پرواز کے ایک انجن میں تیل کے رساؤ کا پتہ چلا۔ پی ٹی آئی نے اہلکار کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا کہا کہ آئل کے اخراج  کی وجہ سے انجن کے خراب ہونے کے بعد، ہوائی جہاز محفوظ طریقے سے اسٹاک ہوم میں اتر گیا۔

اہلکار نے مزید کہا کہ تیل کے اخراج کے بعد انجن بند کر دیا گیا اور بعد میں فلائٹ محفوظ طریقے سے سٹاک ہوم میں اتر گئی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا