English   /   Kannada   /   Nawayathi

جامعہ اسلامیہ جامعہ آباد میں خوبصورت اسپورٹس ڈے کا انعقاد

share with us

مذکورہ کھیلوں کے علاوہ کچھ کھیل اس طرح کے بھی تھے جن سے حاضرین کو بڑی تفریح ہوئی اور مہمانِ خصوصی نے مبارکبادی بھی دی ۔ نبیل رکن الدین اپنے دانتوں کے ذریعہ سینٹرو کار کھینچنے کا ریکارڈ قائم کیا وہیں ، فیضان قاضی ، نبیل اور دیگر طلباء نے رسی کے سہارے رسی پر چلنے کا انوکھاکھیل حاضرین کے سامنے رکھ کر داد حاصل کی۔ اس موقع پر اے سی ایف بھٹ ، ٹاؤن پولیس اسٹیشن کے پی ایس آئی جانسن ڈیسوزا ، رورل پولیس اسٹیشن کے پی ایس آئی منجوناتھ کے علاوہ جالی پنچایت ، ہیبلے پنچایت کے ذمہ داران اور شہر کے عمائدین میں جناب یونس قاضیا ، جناب عنایت اللہ شاہ بندری کے علاوہ کئی لوگوں نے شرکت کی اور اپنی خوشی کا اظہار کیا ۔ شہری پولیس تھانے کے پی ایس آئی جانسن ڈیسوزا نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح ڈاکٹری ، انجینئرنگ اور دیگر میدانوں میں ہمیں آگے بڑھنے کی ضرورت ہے اسی طرح کھیل میں بھی ہم آگے رہیں اور اپنی جسم کو توانا رکھے ۔ واضح رہے کہ ان مقابلوں میں اول دوم نمبر حاصل کرنے والوں کو انعامات سے نوازا گیا ۔ جس کی تفصیلات کچھ اس طرح ہے ۔ لانگ جمپ میں اول نمبر پر فیضان قاضی رہے اور دوم نمبر پر عبدالاول خطیبی ۔ ہائی جمپ میں ابصار سعد ا نے پہلا مقام حاصل کیا تو دوسرے نمبر پر ابراہیم گنگولی رہے ۔ نشانہ بازی میں عمر فاروق نے اپنے حریفوں کو مات دی ۔ ایک منٹ شومیں اول مقام عبدالمعز ایس جے کے نام رہا اور دوسرا مقام عبدالماجد محتشم نے اپنے حصے میں کرلیا ۔ شاٹ پٹ میں پہلا انعام زواب کو ملا اور دوسرا انعام عبدالماجد نے حاصل کیا ۔ سلوسائیکل میں اول ایفاد کوبٹے ، دوم تفہیم اور سوم ضیاء چستی رہے ۔ بھاری بھرکم جسم کے طلباء کے مابین ریس کا مقابلہ رکھا گیا تھا جس میں اول مقام عیاد ایس ایم نے اور دوسرا مقام عرباض کے نام رہا ۔ اس خوبصورت اسپورٹس ڈے کے موقع پر یہاں موجود کئی اساتذہ کرام اور مہمانان نے طلباء سے مخاطب ہوکر ان کو مبارکبادی پیش کی۔

26-jamai islamia bhatkal sports day function-24-april-2014

(تصاویر فوٹو گیلری میں ملاحظہ کریں )

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا