English   /   Kannada   /   Nawayathi

کرانتی سینا تنظیم کے چیف کا انسانیت سوز اقدام ؟(مزید اہم ترین ساحلی خبریں )

share with us

اس نے وزیرِ داخلہ کے جے جارج کے استعفیٰ کی بھی مانگ کرتے ہوئے کہا کہ ملیکا رجنا قتل معاملہ اور ایک دوسرے کسان کی خودکشی معاملہ میں ابھی تک معاوضہ کا اعلان نہیں کیاگیا ہے جبکہ چوپایوں کو لے جانے والے غیر قانونی معاملہ میں معاوضہ کا اعلان کیا جاچکا ہے ۔ اس موقع پر مختلف تنظیموں کے لیڈران موجود تھے ۔ 


کسان کو قتل کرنے والا بیوی کا عاشق فارسیٹ آفسر نکلا

بیوی اور فاریسٹ افسرپولس حراست میں 

اپّنانگڈی 23؍ اپریل (فکروخبرنیوز)یہاں کچھ روز قبل ایک کسان کے گھر میں گھس کو اس کو قتل کردئے جانے کی واردات پیش آئی تھی ، اس واردات میں پولیس نے مقتول کی بیوی سمیت ایک شخص کو گرفتار کرلیا ہے ۔ذرائع کے مطابق 19اپریل کی رات ایک انجان شخص انّیّا گوڈا نامی شخص کے گھرمیں زبردستی گھس کر اس کی بیوی اور بچوں کے سامنے انیا کو قتل کردیا تھا ۔ بتایا جارہا ہے قاتل مقتول کی بیوی کا پریمی ہے جس کی شناخت کالنج نامی علاقے کافاریسٹ آفیسر ردریش کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جس پر شبہ ہے کہ مقتول کی بیوی کے ساتھ اس کے ناجائز تعلقات تھے اور اس نے مقتول کی بیوی کے ساتھ مل کر اس واردات کو انجام دیا ہے ۔ یہ بھی بتایا جارہے کہ ان دونوں نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کرلیا ہے ۔ پولیس کے بیان کے مطابق کوکاڈا کے ایک درزی کی دکان میں کام کرنے والی امیتا کا فاریسٹ آفیسر کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے جو امیتا کے شوہر کی غیر موجودگی میں غلط فائدہ اُٹھایا کرتا تھا ۔ مقامی لوگوں نے گھر کے باہر کھڑی اس کی بائک بھی ایک مرتبہ نذرِ آتش کی تھی ۔ اس رات ردریش نے امیتا کو فون کے ذریعہ گھر آنے کی اطلاع دی لیکن امیتا نے اپنے شوہر کے گھر میں موجود رہنے کی وجہ سے اس کو آنے سے روک دیا لیکن شراب کے نشے میں دھت ردریش اس کے گھر آیا تو مقتول کی بیوی نے اس کو چھت کی طرف سے اندر آنے کو کہا ۔ امیتا کا شوہر انّیّا یہ سب باتیں سن رہا تھا ۔ اس نے پچھلا دروازہ کھولا اور ردریش کا سامنا کیا ۔ جیسے انّیّا سامنے آیا ردریش نے لوہے کی سلاخ سے اس پر جان لیوا حملہ کردیا ۔ یہ بھی اطلاع ملی ہے کہ امیتا نے اپنے دو بچو ں کو چھٹیاں گذارنے کے لیے اپنے رشتہ داروں کے یہاں بھیج دیا تھا تاکہ وہ ان کے ناجائز تعلقات میں رکاوٹ نہ بنے ۔ 


صوفے کی دکان میں یکایکی اچانک آگ 

لاکھوں کا سامان نذرِ آتش: آگ لگائے جانے کا شبہ 

کنداپور 23؍ اپریل (فکروخبرنیوز) کنداپور کے کوڈی علاقے میں فرقہ وارانہ کشیدگی کے بعد اب کوٹیشور میں حالات فرقہ وارنہ رخاختیار کررہے ہیں ۔ کوٹیشور سے ملی اطلاع کے مطابق یہاں کے پنچایت بلڈنگ میں واقع صوفے کی دکان میں آگ لگنے سے لاکھوں روپئے کا اون برباد ہوگیا ہے ۔ کوڈی کے کنارہ روڈ کے مقیم قاسم اور اس کے بیٹے سراج نے اپنی صوفے کی دکان چمپین بیڈ ورکشاپ پیر کے روز رات ساڑھے آٹھ بجے بند کرکے گھر چلے گئے ۔ دیر رات گئے پولیس کی جانب سے ایک کال موصول ہوئی جس میںیہ بتایا گیا تھا کہ آپ کی دکان میں آگ لگ گئی ہے ۔ قاسم کے مطابق اس کی دکان کو جان بوجھ کر نشانہ بنایاگیا ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ میں مسلمان ہوں اور شرپسند کنداپور تعلقہ میں فرقہ وارنہ کشیدگی پیدا کرنا چاہتے ہیں ۔ اس دوران ایک نئے پولیس افسر کی جانب سے شاٹ سرکٹ لگنے کی بات پر لوگوں نے اپنے غصہ کا اظہار کرتے ہوئے اس بات کی تردید کی ۔ کنداپور پولیس تھانہ میں سراج کی جانب سے درج شکایت کے مطابق اس واردات میں کرن ، اشوک پجاری ، سنتوش پجاری ، راجیس ، سنتوش نارکھاڈو ، راکی ، منی موڈوگوپاڈی اور وغیرہ لوگ شامل ہونے کا الزام ہے ۔ ڈی وائی ایس پی ، سرکل انسپکٹر کے علاوہ نے لوگوں سے امن بنائے رکھنے کی اپیل کی اور کوٹیشور ، کوڈی ، ہالی ہول وغیرہ علاقوں کے افسران ، سیاسی لیڈران سمیت کئی اہم لوگوں نے پیس پیٹنگ بھی منعقد کی ہے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا