English   /   Kannada   /   Nawayathi

کیا انتخابات جیتنے کے لئے اسرائیلی ایجنسیوں کی مدد لیتے ہیں وزیراعظم مودی ! کانگریس

share with us

:16فروری2023(فکروخبر/ذرائع)کانگریس نے آج دہلی میں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس کر پی ایم مودی اور ان کی پارٹی بی جے پی پر ملک کے انتخاب جیتنے کے لیے اسرائیلی ایجنسیوں کی مدد لینے کا سنگین الزام عائد کیا۔ کانگریس ترجمان پون کھیڑا اور سپریا شرینیت نے بین الاقوامی صحافیوں کے گروپ کے انکشافات کی بنیاد پر دعویٰ کیا کہ پی ایم مودی جمہوریت کے ساتھ کھلوٓڑ کر رہے ہیں، وہ انتخاب جیتنے کے لیے اسرائیلی ایجنسیوں کی مدد لے رہے ہیں اور براہ راست طور پر غیر ملکی مدد سے ملک میں انتخابات کو متاثر کر رہے ہیں۔

کانگریس ترجمان سپریا شرینیت نے کہا کہ ’’بین الاقوامی میڈیا اداروں کے صحافی گروپوں نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل کے کانٹریکٹرس نے دنیا کے تیس انتخابات کو متاثر کیا ہے۔ ان کا اہم ہتھکنڈا ہے جھوٹ پھیلانا۔ ہندوستان میں بھی ان ایجنسیوں کے نشان ملے ہیں۔ ایسا بغیر حکومت کی حمایت کے نہیں ہو سکتا ہے۔‘‘ انھوں نے کہا کہ جھوٹ پھیلانے کا ان کا طریقہ بی جے پی آئی ٹی سیل سے پوری طرح میل کھاتا ہے۔

سپریا شرینیت نے بتایا کہ ’’گزشتہ دنوں بھارت جوڑو یاترا کے دوران اس کی مثالیں تب سامنے آئیں، جب بی جے پی آئی ٹی سیل نے جھوٹ پھیلایا کہ پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانے والی لڑکی نے یاترا کے دوران راہل گاندھی سے ملاقات کی ہے۔‘‘ سپریا شرینیت نے مزید کہا کہ اسی طرح اس دوران راہل گاندھی کا ایک پرانا بیان غلط طریقے سے ادے پور قتل معاملہ سے جوڑ کر چلایا گیا تھا۔

پون کھیڑا نے کہا کہ ‘‘بھارت کی جمہوریت کو ہندوستان کی ہی برسراقتدار پارٹی کے ذریعہ اغوا کیا جا رہا ہے۔ یہ مثال ہر پلیٹ پر آپ کو دکھائی دیتی ہے۔ افسوسناک ہے کہ بی بی سی نے کچھ چھاپ دیا یا کوئی فلم بنا دی تو یہ الزام عائد کرتے ہیں کہ غیر ملکی لوگ مداخلت کر رہے ہیں۔ لیکن ملک کی جمہوریت کو متاثر کرنے کے لیے آپ اسرائیل کی ایجنسیوں کو بلا لیتے ہیں، تب آپ کو شرم نہیں آتی ہے، تب ملک کی جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں ہے، تب بیرون ممالک کی مداخلت نہیں ہو رہی، کیونکہ یہ آپ کر رہے ہیں۔‘‘

پون کھیڑا نے اپنے بیان میں آگے کہا کہ ’’پیگاسس کے وقت آپ کو تب یاد نہیں آتا کہ آپ بیرون ملک کی مدد لے کر اپنے ہی ملک کے اہم لوگوں کے فون کو ہیک کرا رہے ہو۔ یہ ایک خطرناک دور سے ہم گزر رہے ہیں جس میں ملک واقعی خطرے میں آ گیا ہے، ملک کی جمہوری خطرے میں ہے۔ اور یہ جو بار بار دُہائی دیتے ہیں بیرون ملکی سازش کی، یہ ہندوستان میں حکومت میں بیٹھ کر دوسرے ممالک کے ساتھ مل کر سازش کر رہے ہیں، ہندوستان کی جمہوریت کے خلاف یہ سازش ہو رہی ہے۔‘‘

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا