English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل میں مشہور کمپنی کے مشروب سے قابلِ اعتراض چیز برآمد؟

share with us

آج بھٹکل فوڈ ڈیپارٹمنٹ اور تحصیلدار میں متعلقہ کمپنی کے خلاف شکایت درج کرائے جانے اور تحقیقات کرائے جانے کی درخواست پر کاروار سے فوڈ ڈیپارٹمنٹ سے آئے افسران کی چھان بین کے بعد یہ خبر منظر عام پر لائی جارہی ہے ۔فکروخبر سے بات کرتے ہوئے جناب محمد جمیل رکن الدین نے بتایا کہ عام طور پر بچہ کی پیدائش کی خبر سن کر رشتہ داروں کی آمد ہوتی ہے اسی بنا پر ان کے تواضع کے لیے ایک مشہور کمپنی کے مشروبات لائے گئے تھے۔ اسی مشروبات میں سے ایک مشروب 12سالہ لڑکی کو پینے دیا گیا تو اس میں سے مشروب نہیں نکل رہا تھا، غوروخوص کیا گیا تو اس کے اسٹرا(پائپ) میں کوئی کیڑانما شئی نکلی، اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے دوسرے لوگوں بھی متلیاں شروع ہوگئی۔ خبر پاکر پولس افسر پی ایس آئی سبنا بھی تشریف لائے ، انہوں نے اس موقع پر صاف کہا تھا کہ لوگوں کو جمع کرکے ہنگامہ کرکے کوئی فائدہ نہیں، آپ پولس تھانے میں شکایت درج کریں ،اگلی کارروائی وہ کریں گے، جب کہ اس سلسلہ می پولس تھانے میں شکایت درج کرنے کی کوئی خبر موصول نہیں ہوئی ہے۔ جب کہ تحصیلدار دفتر اور اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر اس سلسلہ میں شکایت کی گئی ہے۔ کاروار سے فوڈ انسپکٹر جگدیش نے آج متعلقہ مشروبات کو ضبط کرلیا ہے اور خریدی گئی دکان وغیرہ سے تفصیلات اکھٹا کی ہیں،اور یقین دہانی کی ہے کہ مشروب سے ملے قابل اعتراض شئی کی تحقیقات کرکے اگلی کارروائی کریں گے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا