English   /   Kannada   /   Nawayathi

آپ مجھے دہشت گرد نہیں کہہ سکتے ،مسلم طالب علم نے پروفیسر کو سنائی کھری کھری ، ویڈیو وائرل ہونے کے بعدکردیاگیا معطل

share with us

:28نومبر2023(فکروخبر/ذرائع)ہندوستان میں میڈیا اور فرقہ پرست طاقتوں کی جانب سے مسلم مخالف منفی پروپیگنڈہ اب ملک کے تعلیم یافتہ طبقہ کی ذہنیت پر بھی اثر کررہا ہے۔حالیہ دنوں میں تعلیمی اداروں سے بھی مسلم مخالف اقدامات کی خبریں ملتی رہی ہیں، کرناٹک کے اڈپی میں اسلامو فوبیا کے تحت شروع کی گئی حجاب مخالف مہم اس کی جیتی جاگتی مثال ہے ، اب کرناٹکا کی ایک یونیورسٹی میں بھری کلاس میں ایک پروفیسر نے مسلم طالب علم کو دہشتگرد کہہ کر اس کی تذلیل کردی جس پر مسلمان طالبِ علم نے پروفیسر کو کھری کھری سُنائی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، ویڈیو وائرل ہونے کے بعداب پروفیسر کومعطل کر دیا گیا ہے

   ویڈیو کرناٹک کے منی پال یونیورسٹی کا بتایا جارہا ہے،جہاں ٹیچر نے مسلم طالب علم کو دہشت گرداجمل قصاب کے نام سے پکاردیا ،جس پر  مسلم طالبِ علم نے پروفیسر کو سخت جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس ملک میں مسلمان ہونا اور ہر روز اس سب کا سامنا کرنا مضحکہ خیز نہیں ہے

جس پر استاد نے کہا کہ وہ اسے اپنے بچے کی طرح  مذاق کررہاتھا جس پر طالب علم نے سوال کیا کہ کیا آپ اسی طرح اپنے بچے کے ساتھ بات کرتے ہیں جس کے بعد استاد نے معافی مانگ لی، اس پر بھی طالب علم نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ معذرت سے یہ نہیں بدلتا کہ آپ کیسے سوچتے ہیں یا یہاں آپ اپنے آپ کو کیسے پیش کرتے ہیں۔

  اب یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے ۔ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اس طالب علم کی ہمت کی بھی سراہنا بھی کی جارہی ہے جبکہ پروفیسر ہونے کے باوجود اس کی گھٹیا حرکت پر ٹیچر کے اس بیان کی شدید مذمت بھی کی جارہی ہے کئیں صارفین کا تو یہ تک کہنا ہے کہ یہ ٹیچر ہونے کےلائق ہی نہیں ہے ۔

تاہم مسلم طالب علم کے اس طرح کے گھناونے مذاق کے باوجود ساتھی طالب علموں کی خاموشی پر بھی سوال اٹھائے جارہے ہیں

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا