English   /   Kannada   /   Nawayathi

مصر کے صدر ہونگے یوم جمہوریہ تقریب کے مہمان

share with us

نئی دہلی:28نومبر2023(فکروخبر/ذرائع)مرکزی وزارت خارجہ نے اتوار کو اعلان کیا کہ مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی اگلے سال ہندوستان کے یوم جمہوریہ کی تقریبات میں مہمان خصوصی ہوں گے۔

یہ پہلا موقع ہے کہ مصری صدر یوم جمہوریہ پر مہمان خصوصی ہوں گے۔

وزارت نے ایک بیان میں کہا ’’ہندوستان اور مصر کے درمیان بہترین اور دوستانہ تعلقات ہیں جو تہذیبی اور گہرے عوامی تعلقات پر مبنی ہیں۔ دونوں ممالک اس سال سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔‘‘

G-20 یا گروپ آف ٹوئنٹی، 19 ممالک اور یوروپی یونین پر مشتمل ایک بین الحکومتی فورم کی ہندوستان کی صدارت کے دوران، مصر کو ایک مہمان ملک کے طور پر بھی مدعو کیا گیا ہے۔

G20 کی صدارت اس کے ممبران روٹیشنل بنیادوں پر سنبھالتے ہیں۔ ہندوستان نے یکم دسمبر کو انڈونیشیا سے جی 20 کی صدارت کا عہدہ سنبھالا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا