English   /   Kannada   /   Nawayathi

خواتین کے لباس پر بابارام دیو کا تبصرہ : ٹی ایم سی رہنما نےکہا اب سمجھ آیا کہ خواتین کا لباس پہن کر کیوں بھاگے تھے بابا

share with us

تھانے:27نومبر2023(فکروخبر/ذرائع) یوگا گرو رام دیو خواتین سے متعلق متنازعہ بیان دیکھ کر پھنس گئے ہیں۔ مہاراشٹر کے ریاستی کمیشن برائے خواتین نے انہیں نوٹس جاری کیا ہے اور خواتین سے متعلق ان کے قابل اعتراض بیان پر وضاحت طلب کی ہے۔ کمیشن نے رام دیو کو جواب دینے کے لیے 3 دن کی مہلت دی ہے۔

مہاراشٹر کے تھانے میں ایک تقریب کے دوران رام دیو نے کہا تھا کہ ’خواتین ساڑی میں اچھی لگتی ہیں، خواتین سلوار سوٹ میں بھی اچھی لگتی ہیں اور میری نظر میں وہ بغیر کچھ پہنے بھی اچھی لگتی ہیں۔‘‘ اس متنازعہ بیان پر ریاستی خواتین کمیشن کی جانب سے رام دیو کو نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

بابا رام دیو کے پروگرام کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے سواتی مالیوال نے لکھا، 'مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ کی اہلیہ کے سامنے بابا رام دیو کی جانب سے خواتین پر کیے گئے ریمارکس غیر مہذب اور قابل مذمت ہیں۔ اس بیان سے تمام خواتین کو دکھ پہنچا ہے، بابا رام دیو جی کو اس بیان پر ملک سے معافی مانگنی چاہیے۔ ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) ایم پی مہوا موئترا نے کہا کہ اب انہیں معلوم ہوا ہے کہ بابا رام دیو خواتین کے لباس میں رام لیلا میدان سے کیوں بھاگے تھے۔

غور طلب ہے کہ جس پروگرام میں یوگا گرو رام دیو نے خواتین پر قابل اعتراض تبصرہ کیا تھا، اس میں ریاستی نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فڈنویس، امرتا فڈنویس اور وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کے بیٹے اور لوک سبھا میں ممبر پارلیمنٹ شریکانت شندے بھی موجود تھے۔

مہاراشٹر قانون ساز کونسل کی ڈپٹی چیئرپرسن نیلم گورے نے بھی رام دیو کے قابل اعتراض ریمارکس کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ خواتین کے تئیں ان کی بگڑی ہوئی ذہنیت کو ظاہر کرتا ہے۔ نیلم گورے نے کہا، "یوگا گرو رام دیو یوگا کے ذریعے خود پر قابو پانے اور معاشرے کی صحت کی بات کرتے ہیں، جبکہ وہ خواتین کے تئیں ایسا گھناؤنا رویہ رکھتے ہیں، یہ بہت غلط ہے۔ تمام مرد عورتوں کو اس نظر سے نہیں دیکھتے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا