English   /   Kannada   /   Nawayathi

قطر : فیفا ورلڈ کپ کے دوران دنیا اسٹیڈیم کے باہر نماز جمعہ کی ادائیگی

share with us

دوحہ : 26/نومبر/2022(فکروخبر/ذرائع) قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ کے دوران دنیا بھر سے آئے مسلمان شائقین کیلئے اسٹیڈیم کے باہر نماز جمعہ کی ادائیگی کا اہتمام کیا گیا۔ عالمی میڈیا کے مطابق مسلم دنیا کے پہلے ورلڈ کپ کے دوران فٹ بال شائقین جمعہ کی نماز کے لیے متحد ہوگئے، اسٹیڈیم کے باہر سینکڑوں افراد جمعہ کی نماز کے لیے اکٹھے ہوئے، اس کے لیے مؤذن نے مسلم فٹ بال کھلاڑیوں، شائقین، حکام اور آس پاس موجود دیگر افراد کو مسلم اکثریتی ملک میں ہونے والے پہلے ورلڈ کپ کے پہلے جمعہ کی نماز کے لیے بلایا اور ان شائقین کے لیے جو قطر کے بمقابلہ سینیگال میچ سے قبل نماز میں شرکت کے لیے دوحہ کی متعدد مساجد میں جانے سے قاصر تھے، ان کے لیے اسٹیڈیم سے چند قدم کے فاصلے پر نماز جمعہ کا اہتمام کیا گیا۔

مسلمان شائقین کا کہنا ہے کہ قطر کے ورلڈ کپ نے انہیں کسی دوسرے ٹورنامنٹ کی طرح جگہ دی ہے، ہر اسٹیڈیم کے اندر نماز کے کمرے ہیں، اسٹیڈیم میں الکحل پر پابندی کے بعد اسٹینڈز میں حلال کھانا فروخت ہوتاہے، مراکش سے آنے والے ایک مداح یوسف الادباری نے رائٹرز کو بتایا کہ فیفا ورلڈ کے دوران میں جمعہ کی نماز میں شرکت کے لیے آیا تھا، مسلمان ملک میں ہونے کی وجہ سے مجھے اس پر بہت خوشی ہوئی۔

معلوم ہوا ہے کہ قطر نے ٹورنامنٹ کے پہلے ہفتے میں اسلام اور مسلم ثقافت کو پیش کرنے کی کوشش کی ہے، جس میں دوحہ کے ارد گرد آویزاں کیے متعدد بینرز پر پیغمبر اسلام ﷺ کے اقوال اور تعلیمات کے ساتھ انگریزی سمیت متعدد زبانوں میں ترجمہ کیا گیا ہے، ملک کے کچھ ہوٹلوں کے کمرے زائرین کو اسلام کے بارے میں جاننے کے لیے QR کوڈز بھی دے رہے ہیں اور ٹورنامنٹ کے لیے قطر آنے والے سیاحوں کو اسلامی لباس کے بارے میں جاننے کے لیے مدعو کیا گیا۔

جنوبی افریقہ کے فٹ بال کے شوقین رضوان غلام ہوسن نے کہا کہ ہمیں نماز کی جگہ تلاش کرنے کے لیے اکثر فٹبال گراؤنڈ چھوڑنا پڑتا ہے، جنوبی افریقہ میں 2010 کے ورلڈ کپ میں بھی ایسا ہی ہوا لیکن ایسا لگتا ہے جیسے یہ ورلڈ کپ میرے لیے ہے، یہ میرے لیے کام کرتا ہے، یہ میرے لیے فٹ بیٹھتا ہے، یہ اپنی نوعیت کا اس طرح کا پہلا تجربہ ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا