:اور ہر طرح کے
عجیب وغریب! ہوناورمیں ٹپرلاری ڈرائیور پر ہیلمٹ ن ... گجرات :گیمنگ زون میں خوفناک آتشزدگی ، 24 افراد ہلا ... پولیس حراست میں نوجوان کی موت معاملہ : وزیر اعلیٰ ... یہ سناتن دھرم اور مسلمانوں کے درمیان لڑائی ہے : بی ... سنبھل میں ووٹنگ کا معاملہ، بی جے پی کے مبینہ کارک ... مسلم ریزرویشن:کولکاتہ ہائی کورٹ کے فیصلہ کے بعد ب ... وزیراعظم مودی اپنے الفاظ سے اپنی اصلیت ظاہر کررہے ... کس کی بنے گی سرکار ، تجزیہ نگاریوگیندریادو کابڑا ...

گجرات اسمبلی انتخابات 2022 کے لئے انتخابی مہم دلچسپ ہوتی جا رہی ہے۔ کانگریس اے آئی ایم آئی ایم اور عام آدمی پارٹی پر الزام لگاتی رہی ہے کہ یہ دونوں پارٹی بی جے پی کی ’بی‘ ٹیم ہیں اور گجرات میں بی جے پی کی مدد کرنے کے لئے میدان میں اتریں ہیں۔ جیسے جیسے ووٹ ڈالنے کی تاریخیں قریب آ رہی ہیں ویسے ویسے ریاست میں انتخابی بخار بھی اپنے شباب پر پہنچ رہا ہے۔
واضح رہے کہ باپو نگر اسمبلی سیٹ سے اے آئی ایم آئی ایم کے امیدوار شاہنواز خان نے اپنے حامیوں کے ساتھ کانگریس سے ہاتھ ملایا ہے۔ ریاستی کانگریس صدر جگدیش ٹھاکر نے ہفتہ کو گجرات ریاستی کانگریس ہیڈکوارٹر میں ان کو کانگریس میں شامل کیا۔
اویسی نے شاہنواز خان کے کانگریس میں شامل ہونے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ایک چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے شاہنواز خان کے لیے ریلی بھی کی تھی۔ واضح رہے اسدالدین اویسی خود گجرات میں 17 ریلیاں کریں گے۔ اے آئی ایم آئی ایم نے احمد آباد میں پانچ امیدوار کھڑے کیے ہیں۔
شاہنواز کے کانگریس میں شامل ہونے سے اویسی کی پارٹی کو زبردست دھچکا لگا ہے اور اس کا اثر گجرات کی کئی سیٹوں پر واضح نظر آئے گا۔ کانگریس کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ اے آئی ایم آئی ایم کا کھڑا ہونے کا مقصد بی جے پی مخالف ووٹوں کی تقسیم ہے جس کا سیدھا فائدہ بی جے پی کو ہوگا۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |