English   /   Kannada   /   Nawayathi

موت کسی کی عمر نہیں دیکھا کرتی

share with us
syed naqeeb sk nadwi

 از: مشائخ محمد طالش

دامن گل حیات کا صد چاک کرگیا
اک شخص سارے شہر کو غمناک کرگیا-

       موت برحق ہے اس سے کسی کو انکار نہیں, لیکن چند لوگ کچھ اس طرح ہمارے درمیان سے اٹھ چلے جاتے ہیں کہ سوچتے ہی رونگٹے کھڑے ہوجاتے ہیں. 
ہم تو یہ سوچ کر ہی دل کو سنبھال لیاکرتے ہیں کہ یہ رب کائنات کی امانت تھی جس کو اس نے واپس لے لیا.
 اور جہاں ایسی اموات اپنے پیچھے غم کی لہر چھوڑ جاتی ہیں وہیں یہ پیغام بھی دے رہی ہیں کہ موت کسی کی عمر نہیں دیکھا کرتی-

بقول شاعر
موت سے کس کو رستگاری ہے،
آج نہیں تو کل ہماری باری ہے۔

بچھلے دنوں جو ہم عمر نوجوانوں کی اموات ہوئی ہیں ان میں سے دو نوجوان حادثہ کا شکار ہوگئے اور دو دنوں سے بھائی مولوی نقیب ایس-کے کی دعاۓ صحت کی مسلسل درخواستیں گردیش کر رہی تھیں آخرکار وہ نوجوان عالم دین بھی 15/ اکتوبر 2022 دوپہر قریب 2 بجے انکی انتقال کی خبر وائرل ہونے لگی انّا لله واليه راجعون.
میرے عزیز دوستو! موت سے کسی کو انکار نہیں لیکن جن اسباب کا شکار بن کر ہمارے نوجوان موت کو اپنے گلے لگارہے ہیں وہ واقعی دل کو بہت ہی غمزدہ کرنے والی چیزیں ہیں۔
کسی بھی کام کو کرنے سے قبل یا کہیں ایسی جگہ جانے سے پہلے " ہم نوجوانوں کو یہ بات اچھی طرح سمجھ لینی چاہیے کہ گھر پر اپنا کوئی انتظار بھی کر رہا ہوتا ہے جو ہم سے شدید محبت کیا کرتاہے. اور ہمیں چھوٹی خراش بھی اس کو برداشت نہیں ہوتی. کیا یہ ممکن ہوگا کہ جس کو ہماری چھوٹی سی خراش بھی برداشت نہیں ہم اس کو زندگی بھر کے لئے دل پر زخم دے کر چلے جائیں....؟"
    کسی بھی قوم کا اصل سرمایہ اس قوم کے نوجوان   ہوتے ہیں.ہمیں یہ نوجوانی اس لۓ نہیں دی گئ ہے کہ ہم اسے اپنے من چاہی طریقے سے گزاریں اور کہیں اللّٰہ نہ کرے کسی حادثہ کا شکار ہوجائیں. 
یہ ہاتھ, یہ پیر, یہ ہمارے جسم کے تمام اعضاء‌اور ہماری یہ جان سب کچھ رب‌العالمین‌ کی نعمتیں ہیں ہی اور ہماری یہ جوانی بھی بہت بڑی نعمت ‌ہے۔ یہ سب کچھ ہمارا اپنا نہیں ہے بلکہ یہ سب اسی خالق و مالک کی امانتیں ہیں. اور ہمیں ان تمام چیزوں کا جواب کل آخرت میں دینا پڑے گا.

میں جس تحریک اسلامی سے وابستہ ہوں (ایس ائی اؤ) یہ اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ ملت کا ہر طالب علم, ہر نوجوان قوم و ملت کے لۓ ایک پوری تنظیم اور پورے ادارے کی حیثیت رکھتاہے اور آج ہمارے درمیان سے ان نوجوانوں کا اس طرح سے اٹھ جانا گویا بہت بڑا خسارہ ہے اور پوری قوم کے لۓ یہ آزمائش‌ سے کچھ کم نہیں ہے, تو پھر آج ہمیں یہ بات سوچنی ہوگی کہ ہم اس جوانی کو کن کاموں میں برباد کررہے ہیں. ہم روزانہ اپنی کھلی آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں کہ کتنے ایسے نوجوان ہیں جو حادثات کا شکار ہوۓ اور اج تک بستر پر پڑے ہوۓ ہیں.
عزیز بھائیو! ہم ہھی اسی ملت کا سرمایا ہیں ہم سے اس ملت کا مستقبل روشن و تابناک ہونا ہے اور آج ہماری نادانی کی وجہ سے بڑے حادثات کا شکار ہوکر پوری ملت کو نقصان پہنچانے کا کام ہم خود کر رہے ہیں. 
اگر ہماری جوانی گزر بھی جائے تو جوانی کو رشک ہو کہ گزارنے والے نے بھی کس طرح تجھے گزارا ہے.اور اگر مالک کائنات نے  دوران جوانی اپنے پاس بلالیا تو اس دنیا کو ہم اس طرح الوداع کہہ کر نکلنے والے ہوں کہ دنیا بھی رشک کرے اور خدا بھی ملاقات کے انتظار میں رہے.
     دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم بھائی مولوی نقیب ایس-کے سمیت تمام نوجوان محرومین کی بال بال مغفرت فرمائے، کروٹ کروٹ جنت نصیب فرمائے، پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے اور ہمیں صحیح معنوں میں نیک و صالح پاک دامن جوانی بسر کرنے کی توفیق عطافرماۓ-امین

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا