English   /   Kannada   /   Nawayathi

کیوبا کے نزدیک سمندری طوفان نے خطرے کی گھنٹیاں بجا دی ، امریکی ریاست میں بھی ہنگامی حالت نافذ

share with us

 

ہوانا: 27/ستمبر/2022(فکروخبر/ذرائع)کیوبا کے نزدیک سمندری طوفان نے خطرے کی گھنٹیاں بجا دی ہیں، امریکی ریاست فلوریڈا میں بھی ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سمندری طوفان آئن نے کیٹیگری ون کے شدت اختیار کر لی ہے اور اس کا رخ کیوبا کے مغربی علاقوں کی جانب ہے، جہاں بارش اور ہواؤں نے علاقے کو گھیر لیا ہے، اور حکام نے 50 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا۔

امریکی نیشنل ہریکن سینٹر کے مطابق طوفان آئن نے شدت اختیار کر لی ہے اور اس میں مزید تیزی بھی آرہی ہے، جزیرہ کیمن بھی طوفان سے متاثر ہو سکتا ہے۔

سمندری طوفان منگل کی صبح تک تیزی سے شدت اختیار کرتا رہا، جو کیوبا کے قریب پہنچتے ہی ایک بڑے کیٹیگری 3 کے سمندری طوفان میں تبدیل ہو گیا، جزیرے کے مغربی حصے میں حالات بدستور خراب ہوتے جا رہے ہیں۔

24 گھنٹوں کے دوران، پیر کی صبح 5 بجے سے منگل کی صبح 5 بجے تک، طوفان کی مسلسل تیز ہوتی ہوائیں 75 میل فی گھنٹہ سے 125 میل فی گھنٹہ کی رفتار تک بڑھ گئیں۔

دوسری جانب امریکی ریاست فلوریڈا کے مغربی ساحلی علاقوں کے لیے بھی وارننگ جاری کر دی گئی ہے، فلوریڈا کے گورنر ران ڈی سینٹس نے ریاست کی تمام 67 کاؤنٹیز مین ایمرجنسی نافز کر دی۔

آئن 2022 اٹلانٹک سمندری طوفان کے موسم کے چوتھے سمندری طوفان کے طور پر طاقت حاصل کرتا جا رہا ہے، موسمیات کے ماہرین کی پیشن گوئی ہے کہ یہ طوفان اگلے دو دنوں میں مزید شدت اختیار کرے گا اور آج منگل کی شام تک خلیج میکسیکو میں کیٹیگری 4 کی شکل اختیار کر سکتا ہے۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا