English   /   Kannada   /   Nawayathi

ممتاز عالم دین شیخ یوسف القرضاوی انتقال کرگئے

share with us

دوحہ 26/ستمبر/2022ء(فکروخبر/ذرائع) مسلم دنیا کے ممتاز عالم دین شیخ علامہ یوسف القرضاوی انتقال کرگئے۔ عالمی میڈیا کے مطابق ان کی وفات کی تصدیق فیس بک پر ان کے تصدیق شدہ پیج کے ذریعے کی گئی، جس میں کہا گیا ہے کہ شیخ علامہ یوسف القرضاوی کا دوحہ میں انتقال آج سہ پہر کو ہوا، مرحوم کی تدفین کی تاریخ اور جگہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

بتایا گیا ہے کہ عالم اسلام کے ممتاز عالم دین کئی کتابوں کے مصنف اور مقبول عام شخصیت شیخ علامہ یوسف القرضاوی انٹرنیشنل یونین آف مسلم اسکالرز کے چیئرمین اور اخوان المسلمون کے روحانی پیشوا میں سے تھے، ان کی عمر 96 برس تھی۔

 

سال 2013 میں مصر کے پہلے جمہوری طور پر منتخب صدر محمد مرسی (Mohamed Morsi) کا تختہ الٹنے والی بغاوت کے خلاف انہوں نے سخت تنقید کی تھی، محمد مرسی کے صدر بننے سے پہلے اخوان المسلمون کے رکن تھے اور انہیں تحریک کی حمایت حاصل تھی، مصر کے موجودہ صدر عبدالفتاح السیسی کی مخالفت کی وجہ سے محمد مرسی کی معزولی کے بعد شیخ القرضاوی پر مصر واپسی پر پابندی عائد کی گئی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا