:اور ہر طرح کے
غزہ میں جنگ بندی تک اسرائیل سے کوئی تجارت نہیں ہوگ ... فلسطینی صحافیوں کو نوازا گیا ’ورلڈ پریس فریڈم ا ... غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے مذاکرات کے لیے وفد مص ... کرناٹک کے ساحلی اضلاع بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں ، 6 ... وزیر اعظم مودی کے کرناٹک دوروں پر وزیر اعلیٰ نے کی ... بی جے پی کے سابق وزیر اعلیٰ نے کانگریس سے ایک سال ک ... ووٹنگ کا ڈیٹا 11 دن بعد آنے پر کپل سبل کا الیکشن کم ... مہاراشٹر میں 11 دنوں بعد ووٹنگ فیصد میں زبردست اضا ...

سری نگر:20ستمبر 2022(فکروخبرنیوز/ذرائع) جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ 'بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اب کشمیر کے اسکولوں کے ذریعے اپنا ایجنڈا نافذ کر رہی ہے۔ اسکولوں میں بھجن گانے کو پابند کرنا، مسجد اور مندر پر لوگوں کو الجھا کے اصل معاملے سے عوام کی توجہ ہٹانا چاہتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی بیروزگاری، غربت اور مہنگائی کو ختم کرنے میں ناکام رہی ہے۔ اس لیے وہ بھجن، مسجد اور مندر کے موضوع پر لوگوں کو الجھا کر رکھتی ہے تاکہ لوگوں کی توجہ اصل مسائل پر نہ جاسکے۔ بی جے پی بیروزگاری، غربت اور مہنگائی کو ختم کرنے میں ناکام رہی ہے۔ کشمیر میں اسکولی بچوں کو ہندو بھجن گانے کی ہدایت کرنا کشمیر میں بی جے پی مرکزی حکومت کے حقیقی ہندوتوا ایجنڈے کو بے نقاب کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مذہبی اسکالرز کو جیل میں ڈالنا، جامع مسجد کو بند کرنا اور یہاں کے اسکول کے بچوں کو ہندو بھجن گانے کی ہدایت کرنا کشمیر میں GOI کے حقیقی ہندوتوا ایجنڈے کو بے نقاب کرتا ہے۔ ان پاگل حکموں سے انکار پر PSA اور UAPA لگاکر خوف زدہ کیا جارہا ہے۔ یہ وہ قیمت ہے جو ہم اس نام نہاد "بدلتا J&K" کے لیے ادا کر رہے ہیں۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |