English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل : یومِ آزادی کی مناسبت سے تنظیم کی جانب سے کل منعقد ہوگی بائک ریلی اور عوامی جلسہ

share with us
bhatkal, tanzeem , press meet, bike rally, yaume aazadi, independence day

بھٹکل 14؍ اگست 2022(فکروخبرنیوز) مجلس اصلاح وتنظیم کی جانب سے کل یومِ آزادی کی مناسبت سے بائک ریلی اور عوامی پروگرام منعقد کیا جارہا ہے۔ اس بات کی جانکاری آج تنظیم کے ذمہ داران  نے پریس کانفرنس کے ذریعہ دی ہے۔

عنایت اللہ شاہ بندری نے بتایا کہ ہندوستان کی آزادی کے لیے ہمارے اسلاف نے بڑی قربانیوں دی ہیں لیکن افسوس ہے کہ بھٹکل میں اس تعلق سے کسی بھی طرح کی بیداری نہیں ہے۔ اس لیے ہم نے کل بعد عصر بائک ریلی نکالنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے تمام سماج کے لوگوں اور 16 پنچایتوں کو دعوت دی ہے۔ انہوں نے اس کی تفصیلات بیان کرتےہوئے کہا کہ بائک ریلی کا آغاز ساگر روڈ کے پولیس گراؤنڈ سے ہوگا یہاں سے یہ ریلی شمس الدین سرکل ، سلطانی اسٹریٹ ، پھول بازار ، کار اسٹریٹ ، مین روڈ سے ہوتے ہوئے اہم شاہراہ پہنچے گی، اس کے بعد تینگن گنڈی کراس ، امین الدین روڈ سے ہوتے ہوئے تعلقہ اسٹیڈیم پہنچے گی جہاں مختصراً پروگرم ہوگا۔ مزید انہوں نے کہا کہ بارش ہونے کی صورت میں بھی یہ بائک ریلی منعقد کی جائے گی۔ بائک ریلی میں شرکت کے لیے ہیلمٹ لازمی ہوگا اوراٹھارہ سال سے کم عمر کے لڑکوں کو بائک چلانے کی اجازت نہیں ہوگی ، اس کے ساتھ ساتھ تین افراد کو ایک بائک پر سواری کی اجازت نہیں ہوگی۔

مولانا عزیز الرحمن رکن الدین نے بتایا کہ یومِ آزادی کے لیے دی گئی قربانیوں سے نئی نسل کو واقف کرانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ اسی فکر کے ساتھ تنظیم نے کل بروز پیر بعد عشاء پبلک چبوترہ پر ایک پروگرام منعقد کیا ہے جس میں مشہور عالمِ دین مولانا محمد الیاس ندوی اورامام وخطیب جامع مسجد بھٹکل مولانا عبدالعلیم ندوی کے خطابات ہوں گے۔

تمام حضرات سے ان دونوں پروگراموں میں شرکت کی درخواست کی گئی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا