:اور ہر طرح کے
القسام بریگیڈ کا تل ابیب پر راکٹوں سے حملہ ! ... فکروخبر کا دوسرا شمارہ منظرعام پر، جانیے کیا ہے ا ... کاروار : سمندر میں طغیانی کی وجہ سے ضلعی انتظامیہ ... گجرات میں پولیس اسٹیشن سے لوٹے مسلم نوجوان کی موت ... حماس کے ایک عہدیدار نے اسرائیل کے ساتھ نئے مذاکرا ... دہلی میں المناک حادثہ: وویک وہار کے بیبی کیئر اسپت ... انسان کی پیدا کردہ آفت قراردے کرگجرات ہائی کورٹ ... جونپور میں اسٹرانگ روم کے باہر ای وی ایم سے بھرا م ...

ممبئی: ممبئی کی ایک خصوصی عدالت نے جمعرات کو شیوسینا کے رکن پارلیمنٹ سنجے راوت کی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی تحویل میں 8 اگست تک چار دن کی توسیع کر دی۔ قبل ازیں، مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں پیر کو علی الصبح گرفتار کئے گئے سنجے راؤت کو خصوصی پی ایم ایل اے عدالت میں پیش کیا گیا تھا، جہاں سے انہیں 4 اگست تک ای ڈی کی تحویل میں بھیجا گیا تھا۔
ای ڈی نے راؤت کی تحویل میں 10 اگست تک توسیع کی درخواست کی تھی۔ اس کا کہنا تھا کہ اسے کچھ دستاویزات موصول ہوئے ہیں اور وہ اس معاملے میں دیگر ملزمان کی جانچ کے علاوہ متعلقہ معاملات کی جانچ کرنا چاہتی ہے۔
سماعت کے دوران راؤت اور ان کے وکیل اشوک مندرگی نے خصوصی جج ایم جی دیش پانڈے کو جیل کے سیل میں وینٹیلیشن کی کمی کے بارے میں بتایا لیکن ای ڈی کے وکلا نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ایئرکنڈیشنڈ سیل میں رکھا گیا ہے۔
غور طلب ہے کہ ای ڈی نے اتوار کی صبح بھنڈوپ میں راؤت کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا تھا۔ اس کے بعد ایجنسی کے دفتر میں مزید پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیے جانے سے پہلے تقریباً 10 گھنٹے تک ان کے گھر پر پوچھ گچھ کی گئی اور بالآخر پیر کی آدھی رات کے بعد انہیں گرفتار کر لیا گیا۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |