English   /   Kannada   /   Nawayathi

علی پبلک اسکول میں فارغین کے لیے منعقد ہوا خصوصی پروگرام

share with us
Bhatkal, ali public school bhatkal, aps bhatkal, aps school, alumni of aps , alumni meet asp, moulana ilyas nadwi bahtkali, jamia islamia bhatkal,

بھٹکل04 جولائی 2022) فکرو خبرنیوز) علی پبلک اسکول بھٹکل میں آج یہاں کے سابق طلبہ کے لیے ایک خصوصی پروگرام منعقد کیا گیا جس میں بانی وجنرل سکریٹری علی پبلک اسکول مولانا محمد الیاس ندوی نے سابق طلبہ سے خطاب کیا اور معاشرہ میں مثالی بن کر زندگی گذارنے کی نصیحت کی۔

مولانا نے کہا کہ آپ کے والدین نے آپ کی تعلیم کے لیے علی پبلک اسکول کا انتخاب کیا اور یہ انتخاب اس وقت کیا گیا جب علی پبلک کی پڑھائی اور یہاں کی سرگرمیوں سے وہ واقف نہیں تھے۔ ان کی دین سے محبت اور لگاؤ اور تعلق ہی کی وجہ سے انہوں نے آپ کی تعلیم کے لیے اس اسکول کا انتخاب کیا۔ لہذا ابھی آپ کو اگلے میدانوں میں کس طرح رہنا چاہیے اسی سے واضح ہوجاتا ہے۔ مولانا نے طلبہ سے کہا کہ آپ کو دین سے لگاؤ اور تعلق ہونا چاہیے اور یہ ایک مسلمان کی شان ہے وہ کبھی دین کے معاملہ میں کسی طرح کا کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ حالاتِ حاضرہ کے تناظر میں مولانا موصوف نے کہا کہ دین کو سب سے زیادہ نقصان غیر مسلموں سے زیادہ مسلمانوں سے ہوا اور حالات اس کی گواہی دے رہے ہیں۔ حالیہ دنوں میں جس طرح کے معاملات اٹھائے جارہے ہیں اس کی مخالفت کرنے والے خود کو مسلمان کہتے ہیں۔ ہماری سب سے بڑی ذمہ داری یہ ہے کہ ہم دین سے جڑے رہیں ، ہم جتنی چاہے  ترقی کرلیں لیکن ہمیں اپنی بنیاد کو نہیں بھولنا چاہیے اور اپنے والدین اور اساتذہ کے احسانات کا لحاظ رکھتے ہوئے آگے بڑھنا چاہیے۔

مولانا نے ملی ، دینی اسکولوں میں تعلیم کے حصول پر زور دیتے ہوئے کہا ہمیں دین کو ہر میدان کو مقدم رکھنا چاہیے۔ مولانا نے فارغین کی تنظیم تشکیل دینے کے سلسلہ میں اپنا عندیہ ظاہر کیا۔

مولانا عبدالباری ندوی نے کہا کہ طلبہ اس بات کو ہمیشہ ذہن میں رکھیں کہ ان کے اساتذہ نے ان کے پیچھے کس طرح کی محنت کی ہے۔ مستقبل میں انسان جو کچھ بھی اچھے کام کرتا ہے اور کامیابی کے منازل طئے کرتا ہے اس کے پیچھے اساتذہ کی محنت کارفرما ہوتی ہے۔

پرنسپال مولانا احمد بائدہ ندوی نے طلبہ کی ہمت افزائی کرتے ہوئے انہیں ادارہ سے جڑے رہنے کی نصیحت کی اور کہا کہ آپ چاہے دنیا کے جس کونے میں رہیں، اپنے ادارہ سے جڑے رہیں اور اپنے اساتذہ کو ہمیشہ یاد رکھیں۔

اس موقع پر اسٹیج پر مولانا احمد ندوی ، مولانا عبدالباری ندوی ، مولانا ساجدعلی اور دیگر موجود تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا