:اور ہر طرح کے
ٹرن آؤٹ ڈیٹا اپ لوڈ کرنے میں تاخیر کیوں؟ : سپریم کو ... اب ایک اور قدیم مسجد پر ہندووں کا دعوی ، ۲۲ مئی کو ... گرمی سے راحت نہیں،ملک کی کئی ریاستوں میں ۲۱؍ مئی ت ... انڈیا اتحاد کی جیت کےساتھ نفرتوں کا ہوگا خاتمہ : ا ... ڈاکٹر ریڈی، سن فارما اور اروبندو نے امریکی بازارو ... مودی کی گیارنٹی بنام کانگریس کا نیائے پتر ،ہندوست ... حج کمیٹی آف انڈیا کے چئیرمین بی جے پی کا پرچار کر ... حکومت کے خلاف فوجی بغاوت میں ملوث عمر قید کی سزا ...

ممبئی:19جون 2022 (فکروخبرنیوز/ذرائع) ملک بھر میں فوج کی اگنی پتھ بھرتی اسکیم کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ لگاتار جاری ہے۔ بہار، یوپی اور تلنگانہ جیسی ریاستوں میں جہاں نوجوانوں نے عوامی املاک کو بھاری نقصان پہنچایا ہے وہیں اب ان مظاہروں کی تپش ممبئی میں بھی پہنچ گئی ہے۔ شمالی ہندوستان میں شدید مظاہروں کے پیش نظر ممبئی میں ایک درجن سے زیادہ ٹرینیں منسوخ کر دی گئی ہیں، جس کے سبب چھٹیاں گزار کر واپس لوٹنے والے نوکری پیشہ افراد پریشان ہو گئے ہیں۔
وہیں آل انڈیا ریلوے مینز فیڈریشن نے بھی حکومت سے اگنی پتھ اسکیم کو ازسرنو غور غور کرنے کا مطالبہ کیا۔ فیڈریشن کے سکریٹری شیو گوپال مشرا نے ایک مکتوب کے ذریعے کہا کہ فوج اور ریلوے میں قلیل مدتی ملازمت مناسب نہیں ہے۔ فوج اور ریلوے کا کام اگنی ویروں اور ریل ویروں سے نہیں چل سکتا۔ لہذا حکومت اس فیصلہ پر دوبارہ غور کرے۔ نیز فیڈریشن کی جانب سے نوجوانوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ جارحانہ احتجاج نہ کریں۔
خیال رہے کہ اگنی پتھ اسکیم کے خلاف ملک کے کئی حصوں میں متشدد مظاہرے ہو رہے ہیں۔ بہار میں متعدد ٹرینیں نذر آتش کر دی گئی ہیں جبکہ تلنگانہ کے سکندرآباد میں احتجاج کے دوران ایک شخص کی جان چلی گئی۔ اس کے علاوہ ملک کی کئی ریاستوں میں پرتشدد مظاہرے کرنے پر سینکڑوں افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |