English   /   Kannada   /   Nawayathi

انجمن ایم بی اے کالج میں نئے طلباء کے لیے تعارفی (سمت بندی) اجلاس

share with us

اس موقع پر انجمن کے جنرل سکریٹری جناب عبدالرحیم جوکاکو نے طلباء سے مخاطب ہوکر کہا کہ دراصل یہ سمت بندی اجلاس کا مقصدطلباء کو یہاں کی سہولیات سے واقف کرانا ہے،اور کس طرح اپنے دوسالہ وقت کو قیمتی بنانا ہے،اور اجلاس کے انعقاد کی ایک اہم اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے موصوف نے کہا کہ والدین کو دعوت دے کر طلباء کے سامنے ان کی رہنمائی کو پیش کرناہے اور والدین کی جانب سے طلباء کی تعلیم پر توجہ دینے کی درخواست بھی ، اس موقع پرڈاکٹر سلیم جو سوننے خان پروفیسر، ایس ڈی ایم دھارواڑ، ڈاکٹر ہیچ اُدئے پرسنا ،پرنسپال اے آئی ٹی ایم،، جناب انصارقاسمجی نائب صدر انجمن حامئی مسلمین،نے طلباء کی رہنمائی کی۔ ملحوظ رہے کہ محمد ثابت کوڈا کے تلاوتِ قرآن سے آغاز کیاگیا یہ پروگرام ابو اللیث حسین دامودی کے شکریہ کے کلمات پر اختتام کو پہنچا، اس اجلاس کا انعقاد ایم بی اے کے سینئر طلباء کی جانب سے منعقد کیا گیا تھا۔ طلباء کے علاوہ طلباء کے والدین نے بھی جلسہ میں شرکت کی۔

DSC 0141

 

IMG 0064

اُترکنڑا ضلع میں اتی کرم مسائل کے حل کئے بیداری مہم 
مرڈیشور سے کاروار تک پدیاترا نکالی جائے گی 

بھٹکل16ستمبر (فکروخبرنیوز ) ضلع میں قریب 60ہزار خاندان جنگلاتی علاقوں میں اتی کرم اراضی پر رہائش پذیر ہیں، جس کی بنا پر ہمیشہ یہ خوف لگا رہتا ہے کہ پتہ نہیں کب حکومت اراضی پر قبضہ کرلے ، ضلع کے مختلف اقوام کے لوگ پریشانی سے دوچار ہیں، ہالکی وکلا، کمبری،مراٹھی، کنجی، کلاواڑی مراٹھیم، گولی، کرے وکلا، گرام وکلا، جیسے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو یہی اراضی آسرا ہے، اس بنا پر لوگوں میں اپنی اتی کرم زمین کو بچانے کے لیے بیداری پیدا کرنے اور حکومت کو ہمیشہ کے لیے یہ مسائل ختم کرنے کا دباؤ ڈالنے کے لیے پدیاترا نکالی جائے گی،اس بات کی اطلاع آج بھٹکل کے ستکار ہوٹل میں منعقدہ پریس کانفرنس میں اتی کرم ہوراٹا سمیتی کی جانب سے دی گئی ہے۔ اس موقع بیداری مہم میں حکومت سے مختلف مطالبا ت کئے جائیں گے۔

DSC 0286

 شہر میں پیش آئی ایک اور چوری کی واردات 

سارقین 17ہزار نقد اور زیورات لوٹ کر فرار 

بھٹکل 16؍ ستمبر (فکروخبرنیوز) آج دوپہر گڈلک روڈ پر واقع محمد سلیم مستری کے مکان پر دن دھاڑے چوری کی واردات پیش آئی ہے ۔یہ واردات آج دوپہر میں پیش آئی ہے۔ فکروخبرکے مطابق سلیم کے گھر والے کسی کام سے باہر گئے ہوئے تھے کہ اہلِ خانہ کی غیرموجودگی کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے سارقین نے ہاتھ صاف کردیا ہے۔معائنہ سے پتہ چلتا ہے کہ ملزمین بآسانی دروازے کو کھولنے میں کامیاب ہوئے اور الماری میں رکھی قریب سترہ ہزار روپئے اور سونے کے زیورات لے کر فرار ہوگئے ہیں۔جائے واردات کا پولیس نے معائنہ کرنے کے بعد کیس درج کرلیا ہے ۔ تاحال ملزمین کا پتہ نہیں چل پایا ہے۔

2

 

1

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا