English   /   Kannada   /   Nawayathi

بیلوں کا تاجر ایک مہینہ سے لاپتہ ، اہلِ خانہ پریشان

share with us

ایک پریشان باپ اپنے نوجوان بیٹے کے گمشدگی کا دکھڑا فکروخبردفتر پہنچ کر کچھ یوں سنا رہا تھا ۔انہوں نے فکروخبرایڈیٹر سے بات کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ کئی سالوں سے مویشی کی تجارت کررہا ان کا بیٹا صادق ابن جعفر صاحب باو ننوررمضان کی عیدالفطر سے ایک دن پہلے اچانک لاپتہ ہوگیاہے، انہوں نے اس بات کی بھی اطلاع دی کہ لاپتہ ہونے سے دو دن قبل ان کی مویشیوں سے بھری ایک سواری کو دھر لیا گیاتھا مگر ان کے ساتھی کے بیان کے مطابق ان کو رہاکردیا گیا ،لیکن رہائی کے بعد سے اب تک وہ گھر نہیں لوٹے،پریشان باپ سے سوال کئے جانے پر کہ پولس میں کیس کیوں نہیں درج کروایا انہوں نے ایک کنڑا اخبار فکروخبر کو دکھایاجس میں مختار نامی شخص کی جانب سے شہر ی پولس تھانے میں معاملہ درج کئے جانے کی خبر شائع ہوئی ہے۔ اس میں 8؍ اگست 2013ء کو گمشدگی کی شکایت درج کئے جانے کی خبر ہے اور یہ کنڑا اخبار کا نام ’’ہوسادگنتا‘‘ ہبلی ایڈیشن ہے۔ایڈیٹرفکروخبرنے پولس تھانے میں مزید اس سلسلہ میں تحقیق کرنے کی یقین دہانی دی ہے۔
لاپتہ صادق کے اہلِ خانہ نے اپیل کی ہے مجبور و لاچار اہلِ خانہ کی پریشانی دیکھ کر صادق کو ڈھونڈنے میں مدد کریں اور خبر ملنے پر اس نمبر رابطہ کریں۔
رؤف:9945884811
9620494511
یا فکروخبر کے اس نمبر پر بھی رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ 9620364858

IMG-20130914-WA0038

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا