:اور ہر طرح کے
لوک سبھا انتخابات : اترکنڑا میں اونٹ کس کروٹ بیٹھے ... کرناٹک : اتراکنڑا ، شیموگہ ، اڈپی ، چکمگلور میں گر ... افغان جنگ کی خفیہ دستاویزات لیک کرنے پر آسٹریلوی ... اجمیر کی ایک اور تاریخی مسجد نشانہ پر ... ممبئی ہورڈنگ حادثہ: اموات کی تعداد 14 ہو گئی، 74 افر ... غزہ کے متعلق امریکا کے اس بیان کو مضحکہ خیز کیوں ک ... گوتم نولکھا کو آخر کار ملی ضمانت ... مدھیہ پردیش حکومت ظلم کرنے کے لیے اتنا بے قرار کی ...

اگرتلہ:05اپریل2022(فکروخبرنیوز/ذرائع) تریپورہ کے ضلع سپاہیجالا کی ایک مقامی عدالت نے پیر کے روز ایک استاد اور ایک امام سمیت تین نوجوانوں کو ملک مخالف سرگرمیوں کے الزام میں تین دن کی عدالتی حراست میں بھیج دیا۔ انہیں تعزیرات ہند کی دفعہ 120 (اے)، 121 اور 124 (اے) کے تحت مجرمانہ سازش، حکومت ہند کے خلاف جنگ چھیڑنے اور بغاوت کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے۔ ان پر’انسداد غیر قانونی سرگرمیاں قانون (یو اے پی اے)‘ بھی لگایا گیا ہے۔ انہیں اب جمعرات کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ تین نوجوانوں کو اتوار کی رات اسسٹنٹ انٹیلی جنس بیورو (ایس آئی بی) اور تریپورہ پولیس کی ایک ٹیم نے جاترا پور تھانہ علاقے کے سونامورا سب ڈویژن کے ایک گاؤں سے ایک مشترکہ آپریشن میں گرفتار کیا تھا۔ ان کی شناخت عمران حسین (25)، حامد علی (38) اور ابوالقاسم (32) کے طور پر ہوئی ہے۔
پولیس نے کہا ہے کہ عمران حسین مقامی مسجد میں امام ہیں جبکہ حامد علی ایک کسان اور ابوالقاسم (32) استاد ہیں۔ تینوں کو کھڈے خولہ گاؤں میں ان کے گھروں سے اٹھایا گیا اور بعد میں مرکزی ایجنسی کی معلومات کی بنیاد پر پوچھ گچھ کے بعد گرفتار کیا گیا۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |