English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھگونت مان بنے پنجاب کے 17ویں وزیر اعلیٰ، شہید بھگت سنگھ کے گاؤں میں لیا حلف

share with us

کھٹکڑ کلاں:16مارچ2022(فکروخبرنیوز/ذرائع)عام آدمی پارٹی کے لیڈر بھگونت مان نے بدھ کے روز پنجاب کے 17 ویں وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لے لیا۔ مان نے پنجابی زبان میں عہدے اور رازداری کا حلف اٹھایا۔ شہید اعظم بھگت سنگھ کے گاؤں کھٹکڑ کلاں میں منعقدہ عظیم الشان تقریب کے دوران پنجاب کے گورنر بنواری لال پروہت نے بھگونت مان کو حلف دلوایا۔

بھگونت مان کی حلف برداری کے موقع پر بھگت سنگھ کا گاؤں بسنتی رنگ میں رنگا نظر آیا اور تقریب میں پہنچنے والے بیشتر شرکاء نے پیلے رنگ کی پگڑی یا پیلے رنگ کا دپٹہ پہنا ہوا تھا۔ اس موقع پر دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال سمیت دہلی حکومت کے تمام وزرا موجود رہے۔

حلف برداری کے بعد اپنے خطاب کے دوران بھگونت مان نے کہا کہ پنجاب کے کونے کونے سے آنے والے لوگوں کا میں شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ’’میرے لئے کھٹکڑ کلاں کوئی نیا نہیں ہے۔ جتنا پیار آپ لوگوں نے مجھے اور ’عآپ‘ کو دیا میں بیان نہیں کر سکتا۔ جنہوں نے مجھے ووٹ نہیں کیا ان سے بھی مجھے کوئی شکایت نہیں۔ یہ پورے پنجاب کی حکومت ہے۔‘‘

بھگونت مان نے مزید کہا، ’’شہید اعظم بھگت سنگھ کہتے تھے کہ عشق کرنا سب کا حق ہے۔ کیوں نہ اس مرتبہ وطن کی مٹی کو عشق بنا لیا جائے۔ دہلی میں اسکول نظر آ رہے ہیں، اسی طرح ہم پنجاب میں بھی استپال اور اسکول بنائیں گے کہ لوگ وہاں فوٹو کھنچوا کر جائیں گے۔ آپ کی محبت کا قرض میں تاعمر نہیں اتار پاؤں گا۔‘‘

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا