English   /   Kannada   /   Nawayathi

شاہی عیدگاہ ہندووں کے حوالے کرنے سے متعلق خارج کی گئی عرضی پھر بحال

share with us

:14مارچ2022(فکروخبرنیوز/ذرائع)الہ آباد ہائی کورٹ نے اتر پردیش کے متھرا شہر میں شری کرشنا مندر کمپلیکس کے ساتھ واقع شاہی عیدگاہ مسجد کو ہندوؤں کے ذریعے چلائے جانے والے ٹرسٹ کے حوالے کرنے کے لیے حکام کو ہدایت دینے کی درخواست کو بحال کر دیا ہے ، بار اور بنچ نے ہفتہ کو اطلاع دی ہے ۔

یہ درخواست گزشتہ سال 19 جنوری کو خارج کر دی گئی تھی کیونکہ درخواست گزار وکیل کے بغیر عدالت میں پیش ہوا تھا۔

سری کرشنا جنم بھومی مکتی آندولن سمیتی نے اپنی درخواست میں دعویٰ کیا ہے کہ مغل بادشاہ اورنگزیب نے 1669 میں ہندو دیوتا کرشنا کے مندر کو توڑنے کے بعد یہ مسجد بنائی تھی۔

درخواست میں عدالت سے ہدایت مانگی گئی ہے کہ کرشنا کی جائے پیدائش پر مندر بنانے کے لیے بنائے گئے ٹرسٹ کے تحت زمین ہندوؤں کے حوالے کی جائے۔

الہ آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس راجیش بندل اور جسٹس پرکاش پاڈیا کی بنچ نے اب اصل عرضی کو بحال کر دیا ہے۔ معاملے کی اگلی سماعت 25 جولائی کو ہوگی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا