English   /   Kannada   /   Nawayathi

16مارچ سے ۱۲ سے ۱۴ سال کے بچوں کو بھی لگے گا کووڈ ٹیکہ

share with us

نئی دہلی:14مارچ2022(فکروخبرنیوز/ذرائع) مرکزی وزیر برائے صحت اور خاندانی بہبود منسکھ منڈاویہ نے پیر کے روز کہا کہ 16 مارچ سے 12 سال سے 14 سال کی عمر کے بچوں کی کووڈ ٹیکہ کاری شروع ہو رہی ہے۔ منڈاویہ نے یہاں بتایا کہ حکومت نے 12 سال سے 14 سال کی عمر کے بچوں کی کووڈ ٹیکہ کاری کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ اب 60 سال سے زیادہ عمر کے سبھی لوگ اب ’پریکاشن ڈوز‘ لے سکیں گے۔ بچے محفوظ ہیں تو ملک محفوظ ۔ مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہے کہ 16 مارچ سے 12 سے 13 اور 13 سے 14 سال کے بچوں کی کووڈ ویکسینیشن شروع ہو رہی ہے۔ ساتھ ہی 60 سال سے زیادہ عمر کے تمام افراد اب پریکاشن ڈوز لے سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ’’میری بچوں کے اہل خانہ اور 60 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں سے درخواست ہے کہ ویکسین ضرور لگوائیں‘‘۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا