English   /   Kannada   /   Nawayathi

لکھیم پور متاثرین کا سپریم کورٹ جانا حکومت کے لیے شرمناک: پرینکا گاندھی

share with us

نئی دہلی:23فروری2021(فکروخبرنیوز/ذرائع) کانگریس کی اتر پردیش کی انچارج و جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے لکھیم پور کھیری میں گاڑی سے کچلے جانے والے کسانوں کے خاندانوں کا انصاف کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرنا حکومت کے لیے شرمناک قرار دیا ہے، پرینکا واڈرا نے بدھ کے روز کہا کہ متاثرین کے اہل خانہ کو خود حکومت کو انصاف دینا چاہئے تھا، لیکن حکومت ان کے تئیں غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کر رہی ہے، جس کی وجہ سے انہیں خود انصاف کے حصول کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرنا پڑا ہے۔

انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ کتنی شرم کی بات ہے کہ لکھیم پور کسان قتل عام کے متاثرین کے خاندانوں کو سپریم کورٹ سے رجوع کرنا پڑ رہا ہے اور انصاف مانگنا پڑتا ہے۔ ذمہ داری حکومت کی تھی، لیکن بی جے پی نے وزیر کے بیٹے کو بچانے کے لیے اپنی پوری طاقت استعمال کی۔ کسان بی جے پی حکومت کی اس ناانصافی کو کبھی نہیں بھولیں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال 3 اکتوبر کو لکھیم پور کھیری میں کسانوں کے احتجاج کے پرتشدد ہونے کے بعد 4 کسانوں سمیت کل 8 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ چار کسانوں کو مبینہ طور پر ایک ایس یو وی کار نے کچل دیا تھا۔ یہ کسان زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ایک پروگرام سے واپس آ رہے تھے۔

اس معاملہ میں مرکزی وزیر اجے مشرا ٹینی کے بیٹے آشیش مشرا کو کلیدی ملزم قرار دیا گیا تھا۔ تاہم کچھ روز قبل ہائی کورٹ کی لکھنؤ بینچ سے اس کی درخواست ضمانت منظور کر لی گئی۔ متاثرین نے ہائی کورٹ کے اسی فیصلے کے خلاف اب سپریم کورٹ میں عرضی داخل کرتے ہوئے ضمانت کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا