:اور ہر طرح کے
کرناٹک : ایک ہی خاندان کے 96 افراد نےڈالے ووٹ ... لوک سبھا انتخابات 2024: تیسرے مرحلے میں 61 فیصد پولنگ ... ہریانہ میں بی جے پی حکومت کے ساتھ ہو سکتا ہے کھیلا ... یوپی میں مسلم رئے دہنگان کو ووٹ ڈالنے سے روکنے کا ... حماس نے مصر اور قطر کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کی ... مولوی اسماعیل برماور ندویؒ کی وفات پر تعزیتی اجلا ... بھٹکل تعلقہ میں 248 پولنگ بوتھ : تمام تیاریاں مکمل ... بھٹکل میں حادثاتی اموات : چند احتیاطی تدابیر ...

یٰسین کے بھائی عفان اسماعیل خان کے بیان پر اگر اعتبار کرلیا جائے تو اس کا میڈیااحباب اور پولس کے سامنے بیان یوں دیا ہے کہ قریب دیڑھ بجے اس کے بھائی نے اس کو مطلع کیا کہ اس کی بیوی عاشقہ کنویں میں کود کر جان دے دی ہے ، پھر وہ موقع واردات پر پہنچ کر وہ اور اس کے دوست مل کر اس کو کنویں سے نکالا۔ فکروخبر نے جب گھر کا معائنہ کیا تو گھر کا مطبخ خانہ بکھرا ہوا تھا۔ جو اس بات کی طرف نشاندہی کررہا تھا کہ شوہر کی جانب سے عاشقہ پر ظلم ہورہا تھا جس سے تنگ آکر وہ قریب ہی موجودکنویں میں کود گئی ۔ عاشقہ کے سر اور چہرے پر سخت زخم پہنچے ہیں،آیا یہ اندازہ لگانا مشکل ہے کہ یہ زخم شوہر کی جانب سے ملے تھے یا پھر کنویں میں کودنے کے بعد یہ زخم پہنچے ۔ شوہر یٰسین خان کی پچھلی زندگی کو دیکھا جائے تو خوداس کے بھائی اور پھر یہاں موجود مقامی لوگوں کے کہنے کے مطابق یٰسین کو جملہ تین بیویاں تھی، اس سے پہلے والی بیوی (فرزانہ )دیڑھ سال قبل زہر کھاکر خودکشی کی تھی۔ اس بات سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ شوہر کی ظلم کی وجہ سے ہی اس بیوی نے بھی یہ انتہائی قدم اُٹھا یا ہے ۔ یہ بات بھی سننے کو ملی ہے کہ عاشقہ نومسلم تھی۔ اور شادی ہوئے ابھی دیڑھ سال کا ہی عرصہ گذرا تھا۔ جب کہ پہلی بیوی فرزانہ سے یٰسین کو اولاد ہے۔ تادمِ تحریر پولس گھر والوں سے تفصیلات اکھٹا کرکے لاش کو پوسٹ مارٹم لے جانے کی تیاری کررہی ہے۔ یٰسین کو فی الحال پولس گرفتار کرکے تحقیقات کے لیے دیہی پولس تھانے میں لے گئی ہے ۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |