English   /   Kannada   /   Nawayathi

روس میں داخلے کی کوشش پر یوکرین کی مسلح فوجی گاڑیاں تباہ

share with us

 

ماسکو: 21/فروری/2022(فکروخبر/ذرائع)روسی فوجیوں اور سرحدی محافظوں نے روس میں داخلے کی کوشش پر یوکرین کی مسلح فوجی گاڑیوں کو تباہ کردیا ہے۔

رائٹرز نے روسی فوج کے جاری کردہ بیان کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ 3 بجے کے قریب 2 یوکرینی فوجی گاڑیوں میں سوار 5 افراد نے جاسوسی اور تخریب کاری کی نیت سے روس میں داخل ہونے کی کوشش کی جس پر روسی افواج نے مستعدی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گاڑیوں کو تباہ کردیا۔

فوج کا یہ بھی کہنا تھا کہ گاڑیوں میں سوار تمام افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ تصادم میں کسی روسی فوجی کی ہلاکت واقع نہیں ہوئی ہے۔

یوکرین نے اس خبر کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ روستوو کے علاقے میں جہاں یہ واقعہ مبینہ طور پر پیش آیا وہاں یوکرین کی کوئی فوج موجود نہیں تھی۔

خیال رہے کہ یہ واقعہ دونوں ممالک کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران پیش آیا ہے جس میں مغربی ممالک روسی حملے کی وارننگ جاری کررہے ہیں اور روس متعدد بار اس قسم کے منصوبے کی تردید کرچکا ہے۔

 

Express News Urdu

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا