English   /   Kannada   /   Nawayathi

انہیں جینے کا کوئی حق نہیں ،پھانسی دینی چاہئے : بی جے پی رہنما کی ویڈٰیو وائرل

share with us

:20فروری2021(فکروخبرنیوز/ذرائع)مدھیہ پردیش سے بی جے پی رکن پارلیمنٹ جناردن مشرا کا ایک انتہائی متنازعہ بیان سامنے آیا ہے جس میں انھوں نے صفائی میں رخنہ ڈالنے والوں کو پھانسی کی سزا دیے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔ انھوں نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ صفائی کے کام میں رخنہ ڈالتے ہیں انھیں جینے کا حق نہیں ہے، انھیں پھانسی ہونی چاہیے۔ جناردن مشرا کے اس بیان پر مبنی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔

دراصل اندور میں بنے ایشیا کے سب سے بڑے بایو سی این جی پلانٹ کے ورچوئل اجراء کے دوران رکن پارلیمنٹ جناردن مشرا نے کہا کہ ’’جو لوگ ڈسٹ بن میں آگ لگاتے ہیں، انھیں توڑتے ہیں، ان کو پھانسی ہونی چاہیے۔ اس سے بڑی بدقسمتی ہو ہی نہیں سکتی۔ جو صفائی کے کام میں رخنہ ڈالیں ایسے لوگوں کو جینے کا کوئی حق نہیں ہے۔‘‘

واضح رہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہے جب جناردن مشرا کا کوئی بیان سرخیوں میں آیا ہو۔ اس سے پہلے بھی ان کا ایک بیان سوشل میڈیا میں وائرل ہوا تھا جس میں وہ بدعنوانی پر بات کر رہے تھے۔ ویڈیو میں مشرا کہتے ہوئے دکھائی دے رہے تھے کہ اگر سرپنچ 15 لاکھ روپے تک کی بدعنوانی کرتا ہے تو وہ اس کی شکایت لے کر ان کے پاس نہ آئیں، ہاں اس سے اوپر کی رقم کے گھوٹالے پر بات ہو سکتی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا