English   /   Kannada   /   Nawayathi

دوبارہ اقتدار میں آنے پر اتراکھنڈ میں یکساں سول کوڈ نافذ کیا جائے گا

share with us

:12فروری2021(فکروخبرنیوز/ذرائع)اتراکھنڈا کے وزیراعلی پشکر سنگھ دھامی نے کہا ہے کہ بی جے پی کے دوبارہ اقتدار میں آتے ہی اتراکھنڈ کے لیے یکساں سول کوڈ کا مسودہ تیار کیا جائے گا۔ یکساں سول کوڈ سب کے لیے یکساں ہوگا۔

یکساں سول کوڈ یعنی یونیفارم سول کوڈ کا مسئلہ پھر موضوع بحث ہے۔ اس معاملے میں وزیرالی پشکر سنگھ دھامی نے اہم بیان جاری کیا۔

وزیراعلی دھامی نے کہا کہ اتراکھنڈ میں اگر ان کی دوبارہ حکومت بنتی ہے تو حلف لینے کے فوراً بعد نئی بی جے پی حکومت ریاست میں یکساں سول کوڈ کا مسودہ تیار کرنے کے لیے ایک کمیٹی بنائے گی۔ یہ کوڈ تمام لوگوں کے لیے شادی، طلاق، اراضی اور وراثت سے متعلق یکساں قوانین فراہم کرے گا، چاہے ان کا عقیدہ کچھ بھی ہو۔

یونیفارم سول کوڈ کیا ہے: یکساں سول کوڈ یعنی یونیفارم سول کوڈ ہندوستان میں رہنے والے ہر شہری کے لیے یکساں قانون فراہم کرتا ہے۔ چاہے وہ کسی بھی مذہب یا ذات کا ہو۔ یکساں سول کوڈ میں شادی، طلاق اور زمین اور جائیداد کی تقسیم میں تمام مذاہب پر یکساں قانون لاگو ہوتا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا