English   /   Kannada   /   Nawayathi

گرمی اورچربی کی نہیں نوکری کی بات کی جائے : پرینکا گاندھی

share with us

:06فروری2021(فکروخبرنیوز/ذرائع)کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کہا کہ اتر پردیش میں نفرت کی سیاست بہت زیادہ ہوگئی ہے اور اسمبلی انتخابات میں نوکریوں کی بات کی جائے توبہتر ہوگا۔

علی گڑھ کے اگلاس اسمبلی حلقہ میں محترمہ پرینکا نے روڈ شو کے ذریعے لوگوں سے کانگریس امیدوار پریتی دھنگر کی حمایت میں ووٹ دینے کی اپیل کی۔ روڈ شو کے بعد وہ علی گڑھ کے لیے روانہ ہوئیں اور پارٹی امیدوار محمد سلمان امتیاز کی حمایت میں ریلوے روڈ سے روڈ شو کا آغاز کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم کہہ رہے ہیں کہ الیکشن کے وقت ترقی کی بات ہونی چاہیے۔ کوئی کہہ رہا ہے کہ ہم گرمی نکالیں گے، کوئی کہہ رہا ہے کہ ہم چربی نکالیں گے، کانگریس کہہ رہی ہے کہ ہم بھرتی نکالیں گے۔ تمام نوجوان بے روزگار ہیں، بھرتیاں زیر التواء ہیں، حکومت میں 12 لاکھ آسامیاں پڑی ہیں، انہیں پر کیا جائے۔ ان لوگوں کو ووٹ دیں جو اس بار بھرتیاں نکالنے کی بات کریں، ان لوگوں کو مسترد کریں جو چربی اور گرمی نکالنے کی بات کرتے ہیں‘‘۔

پرینکا نے اگلاس اسمبلی حلقہ میں گھر گھر جا کر انتخابی مہم چلائی۔ اس دوران لوگ ان کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے بے تاب نظر آئے۔ پرینکا نے ہاتھ ہلا کر عوام کا استقبال کیا۔ اس سے قبل انہوں نے ٹویٹ کیا اور کہا کہ گرمی، چربی نہیں، بھرتی کا معاملہ ہونا چاہیے۔ نوکریوں کے بارے میں بات کریں، نفرت کی نہیں۔ یہ اتر پردیش کی اصل آواز ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا