English   /   Kannada   /   Nawayathi

وہاٹس ایپ لانے جا رہا ہے کئیں مزیدار فیچرز ،ان کا سالوں سے انتظار کر رہے تھے صارفین

share with us

:03فروری2021(فکروخبرنیوز/ذرائع)واٹس ایپ ایک نئے فیچر پر بھی کام کر رہا ہے جو واٹس ایپ پر گروپ ایڈمنز کو دوسرے گروپ ممبرز کے پیغامات کو بھی ڈیلیٹ کرنے کی اجازت دے گا۔ جب بھی کوئی گروپ ایڈمن کسی خاص پیغام کو ڈیلیٹ کرتا ہے، صارف کو ایک پیغام نظر آئے گا کہ اسے ایڈمن نے ڈیلیٹ کر دیا ہے۔

واٹس ایپ اینڈرائیڈ کے لیے واٹس ایپ بیٹا کے اپڈیٹ میں کئی حیرت انگیز فیچرز پر بھی کام کر رہا ہے۔ ایپ کو ای میسج iMessage جیسے فیچر کی طرح تیار کیا گیا ہے، جس میں صارفین پیغام پر ردعمل دے سکتے ہیں۔ 

اس کے علاوہ میسنجر کو ایک ورکنگ فیچر 'سکرین شاٹ ڈٹکشن' Screenshot Detection بھی ملا ہے۔ اس کی مدد سے میسنجر صارف کو ڈیلیٹ کیے گئے میسج کا اسکرین شاٹ لینے کے فوراً بعد خبر مل جائے گی۔ آپ کو بتادیں کہ واٹس ایپ جلد ہی ایک خصوصی ایپل آئی پیڈ ایپ Special Apple Ipad App بھی لانچ کرنے جا رہا ہے۔ یہ تمام اپ ڈیٹ فیچر آئی فون اور اینڈرائیڈ دونوں میں نظر آئیں گے۔

واٹس ایپ ایک نئے فیچر پر بھی کام کر رہا ہے جو واٹس ایپ پر گروپ ایڈمنز کو دوسرے گروپ ممبرز کے پیغامات کو بھی ڈیلیٹ کرنے کی اجازت دے گا۔ جب بھی کوئی گروپ ایڈمن کسی خاص پیغام کو ڈیلیٹ کرتا ہے، صارف کو ایک پیغام نظر آئے گا کہ اسے ایڈمن نے ڈیلیٹ کر دیا ہے۔

ڈبلیو اے بیٹا انفو WABetaInfo کی ایک رپورٹ کے مطابق ایپ ڈیلیٹ فار ایوری ون فیچر Delete for Everyone کی میعاد دو دن سے زیادہ بڑھانے پر غور کر رہا ہے۔ فی الحال صارفین ایک گھنٹہ، آٹھ منٹ اور 16 سیکنڈ کے اندر ڈیلیٹ فار ایوری ون Delete for Everyone کا استعمال کر سکتے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا